Honor Magic 2 3D announced with 3D camera and graphene cooling

Honor Magic 2 3D Announced With 3D Camera And Graphene Cooling

تھری ڈی کیمرہ اور گریفائن کولنگ کے ساتھ Honor Magic 2 3D کا اعلان کر دیا گیا

اپنے وعدے کے مطابق آنر نے  اپنے Magic 2 فلیگ شپ لائن اپ  میں اضافہ کیا ہے۔ نئے ورژن کو Honor Magic 2 3D کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں پہلے ورژن کی خرابیوں کو دور کیا گیا ہے۔
جیسا کہ نام سے ظاہر ہورہا ہے Honor Magic 2 3D میں  فون کے ایک 2 میگا پکسل سنسر کو تھری ڈی لائٹ کیمرہ سے بدلا گیا ہے۔ یہ کیمرہ  کم روشنی میں  بہتر فیشل ریکگنیشن اور بہتر ڈیپتھ سنسگ کے لیے زبردس ہے۔

(جاری ہے)

ابھی تک تو اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ سنسر لائٹ  سٹرکچر یا ٹائم آف فلائٹ ٹیکنالوجی میں سے کس چیز کا استعمال کرتا ہے۔ لیکن تصاویر سے پتا لگتا ہے کہ اس میں  لائٹ سٹرکچر استعمال ہوتا ہے۔
بہترین کارکردگی کے لیے اس میں گریفائن بیسڈ ہیٹ پائپ استعمال کیا گیا ہے۔اس فون میں Kirin 980 چپ سیٹ، 8 جی بی ریم اور 512 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔اس فون کا باقی ہارڈ وئیر پچھلے ورژن جیسا ہی ہے۔
یہ فون پہلے ہی 5799 یوان یا 864 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-07

More Technology Articles