Honor Note 8 is official

Honor Note 8 Is Official

ہوواوے نے کواڈ ایچ ڈی ایمولڈ آنر نوٹ 8 متعارف کرادیا

آنر نوٹ 8 کو چین میں متعارف کرادیا گیا۔ ہوواوے کے سب برانڈ آنرنوٹ 8 کا ڈسپلے 6.6 انچ ، ریزولوشن 1,440 x 2,560پکسل اور کثافت 443 پی پی آئی ہے۔
ہوواوے نے اس میں اپنا بنایا ہوا چپ سیٹ کرین 955 استعمال کیا ہے ۔ اس کے اوکٹا کور سی پی یو میں 4 کور کورٹیکس اے 72 اور 4 کور کورٹیکس اے 53 ہیں، ڈیوائس کا جی پی یو Mali-T880 MP4ہے ۔آنر نوٹ 8 کی ریم 4 جی بی ہے جبکہ اسے 32/64/128 جی بی(صارفین کے قابل استعمال 23/52/110 جی بی ) انٹرنل سٹوریج آپشنز میں متعارف کرایا گیا ہے ۔


آنر نوٹ 8 کا پرائمری کیمرہ 13 میگا پکسل ہے جبکہ آنر 8(نان نوٹ) میں 12 میگا پکسل کے دو کیمرے ہیں۔اس ایک کیمرے میں آپٹیکل امیج سٹبلائزیشن کا فیچر بھی ہے ۔ یہ کیمرہ 1080pویڈیو ریکارڈنگ بھی کر سکتا ہے۔اس ڈیوائس کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔

(جاری ہے)


آنر نوٹ 8 میں ہائی بریڈ ڈوئل سم سلاٹ ہے، جس میں دو نینو سم یا ایک نینو سم اور ایک مائیکروایس ڈی کارڈ لگایا جاسکتا ہے۔

اگر آپ دونوں سلاٹ میں سم لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پھر آپ کے لیے زیادہ سٹوریج والا آنر نوٹ 8 بہتر رہے گا۔ دوسم لگانے کی صورت میں صرف ایک کو ہی 3جی /4 جی نیٹ ورک پر استعمال کیا جاسکے گا، جبکہ دوسری صرف 2 جی تک محدود ہوگی۔
اس ڈیوائس میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، ڈوئل بینڈ وائی فائی a/b/g/n/ac ، GPS/GLONASS/Beidou اور بلوٹوتھ ورژن 4.2 ہے لیکن ڈیوائس میں این ایف سی یا ایم ایچ ایل سپورٹ نہیں ہے۔
ڈیوائس کی بیٹری 4500 ایم اے ایچ کی ہے جبکہ اس کی پیمائش 178.8 x 90.9 x 7.18ملی میٹراور وزن 219گرام ہے۔اس فیبلٹ میں اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو انسٹال ہے۔
آنر نوٹ 8 کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فروخت کا آغاز 9 اگست سےہوگا۔ آنر نوٹ 8 کے 32 جی ماڈل کی قیمت 2299یوان یا 345 ڈالر64 جی بی کی 2499 یوان یا 375 ڈالر اور 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2799 یوان یا 420 ڈالر ہے۔عالمی مارکیٹ میں اس فون کی دستیاب کے بارے میں ابھی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-01

More Technology Articles