Honor View 20 officially unveiled as world's first smartphone to use nanolithography

Honor View 20 Officially Unveiled As World's First Smartphone To Use Nanolithography

48 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ آنر ویو 20 کو متعارف کرا دیا گیا

آنر ویو 20 (Honor View 20) کو چین میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں اسے 22 جنوری کو پیرس، فرانس میں ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کرا دیاجائے گا۔
بظاہر آنر کی یہ نئی ڈیوائس دنیا کا پہلا سمارٹ ہے جس میں بیک سائیڈ پر نظر نہ آنے والا  نینو ٹیکسٹچر تخلیق کرنے کے لیے نینو لیتھو گرافی کا استعمال کیا گیا ہے۔
اگر آپ نینو لیتھو گرافی کے بارے میں نہیں جانتے تو آپ کو بتاتے چلیں کہ نینو لیتھو گرافی 100 نینو میٹر سے کم سٹرکچر پر میٹریل کی سطح کو تبدیل کرنے کے لیے اس پر کندہ کاری، لکھائی اور پرنٹنگ کی سائنس ہے۔
فون کے بیک پر نینو لیتھو گرافی استعمال کرنے کا مقصد فون کی خوبصورتی اور پائیداری میں اضافہ کرنا ہے۔
اس فون میں بھی آنر نے ڈسپلے میں کیمرے کے لیے سوراخ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

آنر کے مطابق ویو 20 پہلا فون ہے، جس میں فل ویوڈسپلے 3.0 شامل کیا گیا ہے۔ اس فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو 91.8 فیصد ہے۔
آنر ویو 20 کا رئیر کیمرہ 48 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 25 میگا پکسل کا ہے۔

اس فون کا رئیر کیمرہ Sony IMX586 ہے۔
اس فون میں Kirin 980 چپ سیٹ،6جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون کا ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس (1080 x 2310 پکسل ریزولوشن) کے ساتھ 6.4 انچ کا ہے۔ اس میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
چین میں اس فون کو 28 دسمبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائےگا۔ اس کے 6 جی بی ریم / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ورژن کی قیمت 435 ڈالر اور 8 جی بی ریم / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ورژن کی قیمت 510 ڈالر ہے۔ فون کے 8 جی بی ریم / 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ورژن کی قیمت 580 ڈالر ہے۔دوسرے ممالک میں یہ قیمت زیادہ ہو سکتی ہے۔
Honor View 20 officially unveiled as world's first smartphone to use nanolithography
تاریخ اشاعت: 2018-12-26

More Technology Articles