HOTNOTE smartphone by INFINIX Mobility

HOTNOTE Smartphone By INFINIX Mobility

انفنکس اسمارٹ فونز نے فرانس میں ڈیزائن کردہ’ہاٹ نوٹ‘اسمارٹ فون پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے daraz.pk کے ساتھ شراکت قائم کر لی

یورپ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ترقی کرنے والے موبائل ٹیکنالوجی برانڈ انفنکس (Infinix)نے اب پاکستان میں بھی ’انفنکس ہاٹ نوٹ‘کے نام سے اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ پیرس میں تیار کیے گئے ڈیزائن کے ساتھ یہ اسمارٹ فون ملک کے ممتاز آن لائن ریٹیل اسٹور daraz.pk کے ذریعے دستیاب ہے جو فروخت کا ایک نیا اورمنفرد اندازہے۔

ہاٹ نوٹ اینڈرائیڈ 4.4.2کٹ کیٹ پر کام کرتا ہے اور 4000mAh والی بیٹری کے ساتھ دستیاب ہے جو انتہائی تیزی کے ساتھ چارج ہوتی ہے۔

محض 20منٹ تک چارج کرنے کے بعد بیٹری 7گھنٹے تک کام کرتی ہے۔ اس طرح اس فون کی سپر چارجنگ کی بدولت اسمارٹ فون کو 2دن تک چارج کیے بغیر استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ 600 گھنٹے تک اسٹینڈ بائی موڈ میں رہ سکتا ہے اور صارفین کو تقریباً21گھنٹے کا ٹاک ٹائم باآسانی فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)



انفنکس پاکستان کی اسمارٹ فون انڈسٹری میں انقلاب لے آیا ہے۔

انفنکس موبیلیٹی کے نائب صدر جین الیکسزنے کہا کہ ’’ہم اس نئی ڈیوائس کے بارے میں بے حد پرجوش ہیں۔ انفنکس ہاٹ نوٹ کی اسکرین کاسائز، اعلیٰ بیٹری لائف اور مجموعی کارکردگی صارفین کولمبے دورانیوں تک محظوظ رکھتا ہے۔ یہ ڈیوائس اسمارٹ فون اور ٹیبلٹس کے درمیان فرق کو ختم کرتی ہے اور اس کے تمام ٹچ پوائنٹس صارفین کو دلچسپ تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
‘‘

’فیکٹری سے صارف تک‘ کا یہ ماڈل انفنکس کی ملک کے سب سے بڑی ا ی-کامرس پلیٹ فارم کے ساتھ خصوصی شراکت کا باعث ہے جس کی وجہ سے سیلز کے اخراجات کم ہو گئے ہیں۔ اس طرح صارفین 12,900/ -روپے کی انتہائی مناسب قیمت میں اس فون کو حاصل کرسکتے ہیں۔

اس خصوصی پارٹنرشپ پر تبصرہ کرتے ہوئے daraz.pkکے کو ۔فائونڈر منیب میئر نے کہا: ’’daraz.pkکو انفنکس موبیلیٹی کا آن لائن پارٹنر ہونے پر فخر ہے کیوں کے فروخت کے بارے میں ان کے منفرد انداز فکر کے باعث ہم پر امید ہیں کہ اس سے پاکستان میں ای-کامرس کو فروغ حاصل ہو گا۔
ہاٹ نوٹ اپنی ابتدائی لیڈنگ کیمپئن کے ذریعے پہلے ہی ممتاز ڈیجیٹل فورمز پر قابل ذکر توجہ حاصل کر چکا ہے اور ہمیں زبردست ریسپانس ملا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم انفنکس موبیلیٹی کے ساتھ ملک کی آن لائن ریٹیل میں ایک نئے باب کا اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔‘‘

ہاٹ نوٹ ڈوئل سم کے ساتھ آتا ہے او ر 2G اور3G کو سپورٹ کرتا ہے۔اس میں 5.5انچ HDآئی پی ایس اسکرین، 16GB ROM ، 1GB RAM اور 1.4GHz آکٹا کور پروسیسر نصب ہیں جو اسے بجلی کی طرح تیز بناتے ہیں ۔
اس طرح اس پر ہائی ریزولوشن گیم کھیلے جا سکتے ہیں، میوزک سنا جا سکتا ہے اور HDوڈیوزدیکھنے کے ساتھ اس کی کارکردگی پر بوجھ ڈالے بغیر ملٹی ٹاسکنگ کی جاسکتی ہے۔

ہاٹ نوٹ میں فرنٹ پرنصب 2MPکیمرے کے ذریعے استعمال کنندگان سیلفی کی 75ڈگری تک وائیڈ اینگل شوٹنگ کر سکتے ہیں۔ ایڈوانس امیجنگ سنسر کے ساتھ اس میں نصب 8MP بیک کیمرکی مدد سے استعمال کنندگان 30فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے HDویڈیو بناسکتے ہیں۔
یہ ڈیوائس میٹلک پریمیم فنشنگ کے ساتھ چار مختلف رنگوں یعنی اینتھر سائٹ گرے، شیمپئن گولڈ، کاپر براؤن اور منٹ گرین میں دستیاب ہے۔

انفنکس کے بارے میں
2009ء میں اپنے قیام کے وقت سے انفنکس موبیلیٹی )ٹرانشن گروپ کا ایک رکن(موبائل فون اور ٹیبلٹس کی مارکیٹ میں ایک بڑا پلیئر بن چکا ہے۔ ایوانت-گاردی ڈیزائنوں، جدید فنکشنز اور بے مثال معیار ان چند وجوہات میں سے ہیں جس کے باعث لاکھوں صارفین ہر سال ہماری پروڈکٹ کی جانب راغب ہو تے ہیں۔
وائرلیس/موبائل انٹرنیٹ ڈومین میں غیرمعمولی اختراعات کے باعث انفنکس نے تمام معیارات کو چیلنج کرتے ہوئے مستقبل کیلیے دروازے کھول دئیے ہیں!

daraz.pkکے بارے میں
2012ء میں قائم ہونے والا daraz.pk ایک آن لائن شاپنگ پورٹل ہے جس کی خصوصیات مردوں اور عورتو ں دونوں کے لیے ایپرل، ایکسسریز، جوتے اور بیوٹی پروڈکٹس کے علاوہ الیکٹرونک اور عمومی مرچنڈائز ہیں۔
اس وقت daraz.pk ایک ہزار سے زائد برانڈ اور 40,000سے زائد پروڈکٹس پیش کرتا ہے۔ daraz.pk کا ہیڈکوارٹر کراچی میں ہے ا ور یہ پاکستان کے 200سے زائدشہروں اور قصبوں تک پروڈکٹس پہنچاتاہے۔ daraz.pk ایشیا پیسیفک انٹرنیٹ گروپ (اے پی اے سی آئی جی)کا رکن ہے جو ریجن میں ممتاز انٹرنیٹ کمپنیوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ اے پی اے سی آئی جی کی بنیاد راکٹ انٹرنیٹ نے 2014ء میں رکھی تھی جس کا مشن تمام ایشیا اور پیسفک میں جدت اور مہم جوئی کو فروغ دینا اور ایک متحرک آن لائن کلچر کو ترقی دینا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-26

More Technology Articles