how the iPhone 6S holds up when you bend it

How The IPhone 6S Holds Up When You Bend It

آئی فون 6 ایس کو پکڑ موڑنے کا انجام کیا ہوگا؟

پچھلے سال آئی فون 6 اور 6 پلس آئے تو کچھ لوگوں نے ان سمارٹ فونز کو موڑ کر اس کی مضبوطی کو جا نچا۔ آئی  6 اور آئی فون 6 پلس  پر جب زیادہ دباؤ پڑا تو یہ مڑ گئے اور پھر سیدھے بھی نہ ہوئے۔
اب آئی فون 6 ایس(تفصیلات اس صفحے پر) اور آئی فون 6 ایس پلس (تفصیلات اس صفحے پر)  کے متعارف ہونے کے بعد یوٹیوب کے ایک صارف نے آئی فون 6 ایس  کا بھی اسی طرح کا ٹسٹ لیا ہے۔

موبائل کو موڑنے کے اس ٹسٹ کا نتیجہ آئی فون 6 اور 6پلس کے ٹسٹ سے بہت بہتر ہے۔ ایپل  نے آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس میں 7000 سیریز کا ایلومینیم لگایا ہے۔یہی میٹریل ایپل واچ میں استعمال کیا گیا ہے۔یہ اپنے پیش رو سے  0.02ملی میٹر موٹا ہے، نئے میٹریل اور موٹی تہہ کی بدولت نئے فون مضبوط اور سخت جان ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)


یوٹیوب کے صارف نے کافی قوت سے آئی فون6 ایس  پردباؤ ڈال کر سے ٹیڑھا کرنے کی کوشش کی فون ذرا سا مڑا بھی، مگر جیسے ہی  دباؤ ہٹایا گیا  فون بالکل سیدھا  اپنی اصل حالت میں آ گیا اور اس پر خراش بھی نہ آئی۔

اس کے بعد  ایک دوسرے شخص کو بلایا گیا اور دونوں نےمل آئی فون 6 ایس  میں خم ڈالنے کے لیے اسے موڑا۔ دو آدمیوں کے زور دار دباؤ کی وجہ سے اس مرتبہ فون میں خم آگیا اور دباؤ ہٹانے کے بعد بھی اس میں واضح طور پر خم دیکھا جا سکتا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-27

More Technology Articles