HP Pro x2 is a rugged convertible tablet with Windows 10

HP Pro X2 Is A Rugged Convertible Tablet With Windows 10

ایچ پی نے ونڈوز 10 او ایس ٹیبلٹ ایچ پی پرو ایکس 2 متعارف کرا دیا

ایچ پی نے موبائل ورلڈ کانگرس 2017 میں ایچ پی پرو ایکس 2 کے نام سے ٹیبلٹ متعارف کرایا ہے۔ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کے حامل اس ٹیبلٹ کے ساتھ ڈیٹیچ ایبل کی بورڈ اور سٹائلس بھی ہے۔
یہ ڈیوائس کنورٹیبل لیپ ٹاپ / ٹیبلٹ ہے جس کا ڈسپلے 12 انچ فل ایچ ڈی ہے۔ اسے ڈیٹیچ ایبل کی بورڈ اور سٹائل کے ساتھ کام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ سرفس ڈیوائس یا اینڈروئیڈ کے حامل گلیکسی ٹیب ایس 3 کی طرح ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیبلٹ کو سختی میں MIL-STD-810G (ملٹری سٹینڈرڈ) کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے تاہم صارفین اس کی مزید حفاظت کے لیے اضافی کیس بھی خرید سکتے ہیں۔
پرو ایکس 2 میں انٹل کے کور آئی 7 سے کور ایم 3 تک کا کابی لیک (Kaby Lake) سی پی یو ہے، جس کا ایک آپشن پینٹیم چپ سیٹ کے ساتھ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس ڈیوائس میں 8 جی بی LPDDR3 ریم اور 512 جی بی ایس ایس ڈی سٹوریج ہے۔ ڈیوائس میں 4 جی ایل ٹی ای، وائی فائی، مائیکرو ایس ڈی سلاٹ اور سمارٹ کارڈ ریڈر کی سپورٹ بھی ہے۔
ایچ پی نے اس ڈیوائس میں 8 میگا پکسل کا کیمرہ بھی شامل کیا ہے۔ اس ڈیوائس کی قیمت 979 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ اسے ایچ پی کی ویب سائٹ سے خریدا جا سکتا ہے۔

HP Pro x2 is a rugged convertible tablet with Windows 10
تاریخ اشاعت: 2017-02-27

More Technology Articles