HP Spectre 13 Is the World Slimmest Laptop

HP Spectre 13 Is The World Slimmest Laptop

ایچ پی سپکٹرے 13.3 دنیا کا پتلا ترین لیپ ٹاپ

ایچ پی کا تازہ ترین لیپ ٹاپ سپکٹرے 13 (Spectre 13) دنیا کا پتلا ترین لیپ ٹا پ ہے۔ اس کی موٹائی 10.4 ملی میٹر ہے جو ایپل میک بک سے 3ملی میٹر کم ہے۔13انچ ڈسپلے کے ساتھ اس لیپ ٹاپ میں 8جی بی ریم اور چھٹی نسل کا کور آئی 5 یا آئی 7 پراسیسر ہے۔
اس کاربن اور فائبر ڈیزائن کے لیپ ٹاپ کا ڈسپلے آئی پی ایس اور ریزولویشن 1080pفل ایچ ڈی ہے۔سپکٹرے 13 کا وزن صرف 2.5پاؤنڈ ہے ۔

لیپ ٹاپ میں 512 جی بی ایس ایس ڈی ڈرائیو ہے۔

(جاری ہے)

لیپ ٹاپ میں انٹل کا ہائپر باریک کولنک سسٹم ہے، جس میں فین پروسیسر اور دوسرے پرزوں سے براہ راست ہوا جذب کرتے ہیں۔
اس لیپ ٹاپ میں 3 یوایس بی ٹائپ سی پورٹس ہیں، جو سب کی سب لیپ ٹاپ کو چارج کر سکتی ہیں۔ ان میں سے دو پورٹس تھنڈر بولٹ 3 کو سپورٹ کرتی ہے۔ لیپ ٹاپ میں کی بورڈ کے نیچے گلاس ٹریک پیڈ ہے جبکہ سائیڈ پر Bang & Olufsen کے سپیکرز ہیں۔
عام طور پر لیپ ٹاپ کے پتلا ہونے کا براہ راست اثر بیٹری پر پڑتا ہے لیکن سپکٹرے 13 کا سائز بیٹری پر اتنا اثرا نداز نہیں ہوتا ۔ اس کی بیٹری ٹائمنگ 9 گھنٹے 45 منٹ ہے۔اس لیپ ٹاپ کی قیمت 1170ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-06

More Technology Articles