HP's new ultrawide monitor can show two device's screens at once

HP's New Ultrawide Monitor Can Show Two Device's Screens At Once

ایچ پی کا نیا الٹرا وائیڈ مانیٹر سکرین پر ایک ساتھ دو ڈیوائس دکھا سکتا ہے

ایچ پی نے ایک نیا الٹرا وائیڈ خم دار مانیٹر متعارف کرایا ہے۔ اسے S430c کا نام دیا گیا ہے۔ 43.4 انچ سکرین کے اس مانیٹر میں ایک  زبردست فیچر شامل کیا گیاہے۔ یو ایس بی -سی کی مدد سے اس مانیٹر سے آپ ایک ساتھ دو ڈیوائسز کو منسلک کر سکتے ہیں اور یہ ایک ساتھ دونوں کا ڈسپلے دکھاتا ہے۔یعنی یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ 24 انچ کے دو مانیٹر ایک ساتھ رکھ لیں۔اس ڈسپلے کے پراسیسر اور سافٹ وئیر جسے ایچ پی ڈیوائس برج (HP DeviceBridge) کا نام دیا گیا ہے ، کی مدد سے آپ ڈریگ اور ڈراپ کے ذریعے دونوںمشینوں کے بیچ فائلیں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔
جس کے بعد فائلیں یو ایس بی -سی کنکشن کی مدد سے متعلقہ ڈیوائس میں ٹرانسفر ہو جاتی ہے۔یہ مانیٹر  60 ہرٹز ری فریش ریٹ پر  پر 4K (3,840 x 1,200) ریزولوشن پر چلتا ہے۔یہ sRGB کلر سپیکٹرم کا 99 فیصد ڈسپلے کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ 350 nits تک روشن ہو سکتا ہے۔ اس مانیٹر میں ایک پاپ اپ آئی آر کیمرہ بھی  ہے ، جس کی مدد سے ونڈوز ہیلو لاگ انز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں 2 یو ایس بی -سی اور4 یو ایس بی -اے پورٹس ہیں۔

اس میں ایک ایچ ڈی ایم آئی ساکٹ، ڈسپلے پورٹ اور آڈیو جیک بھی ہے۔
اس مانیٹر میں  ونڈوز، میک او ایس، لینکس اور اینڈروئیڈ پر مشتمل دو ڈیوائسز ایک ساتھ چل سکتی ہیں۔ بظاہر یہ آئی او ایس کو سپورٹ نہیں کرتا اور نہ ہی یہ ایچ ڈی آر کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ مانیٹر 4 نومبر سے 999 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2019-09-18

More Technology Articles