HTC Desire 12s debuts with 5.7-inch display, Snapdragon 435

HTC Desire 12s Debuts With 5.7-inch Display, Snapdragon 435

ایچ ٹی سی نے 5.7 انچ ڈسپلے اور سنیپ ڈریگن435 کے ساتھ ڈیزائر 12 ایس متعارف کرا دیا

ایچ ٹی سی نے ایک نئے فون ڈیزائر 12 ایس (Desire 12s) کا اعلان کیا ہے۔اس فون کا ڈیزائن U12 Life سے ملتا جلتا ہے۔
اس فون میں 5.7 انچ  ایچ ڈی پلس (720 x 1440 ریزولوشن) اور 18:9 ایسپکٹ ریشو کی سکرین ہے۔تصاویر کے مطابق اس فون  کےڈسپلے میں نوچ نہیں ہے۔ فون کی سائیڈ بیزل کافی پتلی ہیں۔ اس  فون میں سنیپ ڈریگن 435 چپ سیٹ اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کے ساتھ  3 جی بی / 32 جی بی یا 4 جی بی / 64 جی بی سٹوریج آپشنز ہیں۔

(جاری ہے)

فون کی بیک پر بظاہر تو ڈوئل کیمرہ نظر آتا ہے لیکن یہ ایل ای ڈی فلیش اور f/2.0اپرچر کے ساتھ 13 میگا پکسل کا کیمرہ ہے جبکہf/2.2 اپرچر کے ساتھ  13 میگا پکسل کا کیمرہ ہی فرنٹ پر ہے۔فنگر پرنٹ ریڈر اس فون کے بیک سائیڈ پر ہے۔
ڈیزائر 12 ایس میں فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ کے بغیر 3075 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون میں ایچ ٹی سی کے Sense UI اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔
یہ فون سیاہ، سلور اور سرخ رنگوں میں  تائیوان میں فروخت کےلیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس کے 3 جی بی 32 جی بی ورژن کی قیمت 195 ڈالر اور 4 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 225 ڈالر ہے۔
ایچ ٹی سی نے اس کے دوسرے ممالک میں دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا۔
HTC Desire 12s debuts with 5.7-inch display, Snapdragon 435
تاریخ اشاعت: 2018-12-17

More Technology Articles