HTC Exodus 1 unveiled a phone that runs dApps and is also a hardware wallet

HTC Exodus 1 Unveiled A Phone That Runs DApps And Is Also A Hardware Wallet

ایچ ٹی سی نے بلاک چین فوکس سمارٹ فون ایگزوڈس 1 متعارف کرا دیا۔

ایچ ٹی سی نے بلاک چین فوکس سمارٹ فون ایگزوڈس 1 (Exodus 1) متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون کے پری آرڈر تو شروع ہو چکے ہیں لیکن اس کی فراہمی کا آغاز دسمبر میں ہوگا۔ اس فون کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اسے آپ کرپٹو کرنسی سے ہی خرید سکتے ہیں۔ اس فون کی قیمت BTC 0.15 یا ETH 4.78 ہے۔  اس وقت تو یہ قیمت 960 امریکی ڈالر یا 830 یورو بنتی ہے۔ اگلے لمحے میں اس کی قیمت کتنے ڈالر ہوگی، یہ خدا ہی جانے۔

اس فون میں Zion کرپٹو ویلٹ ہے، جسے ایچ ٹی سی نے بنایا ہے۔  Zion ایچ ٹی سی ایگزوڈس 1 کو  کرپٹو کرنسی ویلٹ میں بدل دیتا ہے۔ اگر آپ کا فون کھو جائے تو Social Key Recovery ریکوری فیچر سے اپنے بااعتماد لوگوں کو جمع کر کے پرائیویٹ کی (key) کو دوبارہ جنریٹ کی جا سکتا ہے۔کرپٹو کی دنیا میں اسے key sharding یا Shamir’s Secret Sharing کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


یہ فون ڈی ایپ (dApps) یا ڈی سنٹرلائزڈ ایپس کو چلا سکتا ہے۔

یہ ایپس ایک ساتھ بہت سی ڈیوائسز پر چل سکتی ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ نتائج میں تبدیلی یا ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جا سکتی۔
ایچ ٹی سی نے اس فون کے کرپٹو فیچرز کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔
اس فون میں 6 انچ 1440p+ ڈسپلے ہے۔ سکرین کی ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ہے۔ فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں مین کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔ اس فون میں 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور واٹر پروف کے لیے یہ آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے۔
تاریخ اشاعت: 2018-10-23

More Technology Articles