HTC launches 'Supreme Camera One M9 plus version

HTC Launches 'Supreme Camera One M9 Plus Version

ایچ ٹی سی نے ون ایم 9 پلس کا نیا ورژن متعارف کرا دیا

ایچ ٹی سی نے اپنے ون ایم 9 پلس(One M9+) کانیا ورژن متعارف کرا دیا۔اس نئے ورژن کو سپریم کیمرہ(Supreme Camera) کا نام دیا گیاہے۔اصل میں تو یہ موجودہ ورژن کا کیمرہ اپ ڈیٹڈ ورژن ہے ، اس کے علاوہ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ نئے ورژن کا کیمرہ 21 میگا پکسل ہے، جس کے ساتھ او آئی او ایس اور لیزر آٹو فوکس کا فیچر بھی ہے۔

(جاری ہے)

باقی فون میں وہی سگنیچرڈوئل لینز ڈیزائن ہے، فون میں سیکنڈری کیمرہ کی بجائے لیزر آٹو فوکس فیز ڈیٹیکشن سسٹم ہے۔

فوکس سپیڈ انتہائی تیز رفتار یعنی 0.1سکینڈ ہے۔کیمرے کے علاوہ باقی ہارڈ وئیر پرانا ہی ہے، جس میں 5.2انچ کیو ایچ ڈی ڈسپلے، 3 جی بی ریم، 32 جی بی سٹوریج، اوکٹا کور میڈیا ٹیک MT6795T ہیلیو ایکس 10 ایس او سی شامل ہے۔بیٹری بھی 2,840ایم اے ایچ کی ہے۔فرنٹ پر ہی بوم ساؤنڈ سٹیریو سپیکرز اور فنگر پرنٹ سکینر ہے۔
تائیوان میں یہ ڈیوائس 6 اکتوبر کو 630 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

HTC launches 'Supreme Camera One M9 plus version
تاریخ اشاعت: 2015-10-01

More Technology Articles