HTC U Ultra is now official

HTC U Ultra Is Now Official

سنیپ ڈریگن 821 اور 5.7 انچ کیو ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ یچ ٹی سی نے یو الٹرا متعارف کرا دیا

ایچ ٹی سی نے نئے سمارٹ فون ایچ ٹی سی یو الٹرا کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ڈیوائس میں ایچ ٹی سی نے اپنا برانڈ نیو Sense Companion اسسٹنٹ متعارف کرایا ہے۔
اس فون کا ہارڈ وئیر ایل جی کے وی 20 سے ملتا جلتا ہے۔ ڈیوائس میں 5.7 انچ کیو ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ اوپر ایک سیکنڈری پورشن بھی ہے، جو Companion کے لیے مخصوص ہے۔سفائر گلاس کے ساتھ ڈیوائس میں ہائی اینڈ سنیپ ڈریگن 821 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی / 128 جی بی قابل توسیع (مائیکرو ایس ڈی ) انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)


ایچ ٹی سی یو الٹرا میں او آئی ایس، آٹو فوکس، فیز ڈیکٹیشن کے ساتھ f/1.8 لینز اور 1.55µm پکسلز کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا پکسل یونٹ ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل ہے۔فرنٹ کیمرہ کو 16 میگا پکسل اور 4 میگا پکسل الٹرا پکسل موڈ میں بھی سوئچ کیا جا سکتا ہے۔
اس فون کی 3000 ایم اے ایچ بیٹری کو ٹائپ سی یو ایس بی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک نہیں جبکہ ویب سائٹ کے مطابق باکس میں یو ایس بی ٹو 3.5 ایم ایم ایڈاپٹر بھی نہیں ہے۔
یو الٹرا اسی سہ ماہی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت امریکا میں 749 ڈالر ہے۔ اس کے پری آرڈر بھی شروع ہو چکے ہیں لیکن یونٹ کی فراہمی مارچ کے وسط میں ہوگی۔

HTC U Ultra is now official
تاریخ اشاعت: 2017-01-13

More Technology Articles