HTC U11 EYEs introduced with dual front cameras

HTC U11 EYEs Introduced With Dual Front Cameras

ڈؤئل فرنٹ کیمرےکے ساتھ HTC U11 EYEs متعارف کرا دیا گیا

ایچ ٹی سی نے Face Unlockکے ساتھ HTC U11 EYEs سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔اس فون میں 18:9ایسپکٹ ریشو کے ساتھ وہی 6 انچ سکرین ہے جسے فلیگ شپ میں متعارف کرایا گیا ہے۔اسے اپر مڈرینج کوالکوم 652 چپ سیٹ اور ڈوئل فرنٹ کیمرہ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔اس فون کی بیک پرf/1.7اپرچر کےساتھ 12 MP UltraPixel OIS کیمرہ ہے۔ یہ کیمرہ 120fps پر 1080p سلوموشن ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتا ہے۔


غالبااس فون کے ڈوئل فرنٹ کیمرہ کی وجہ سے ہی اس کا نام EYEs رکھا گیا ہے۔ فون کے دونوں کیمرے f/2.2اپرچر کے ساتھ 5 میگا پکسل کے ہیں اور انہیں Face Unlock فیچر کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ڈوئل کیمرہ فیچر پورٹریٹ موڈ، artificial background blurring (یا Bokeh effect) اور AR Snapchat کی طرح کے سٹیکرز کو سپورٹ کرتا ہے۔
فون میں سنیپ ڈریگن 652 چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی کی انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔فون میں HTC U11+ جتنی ہی یعنی 3930 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس فون کی پیمائش 157.9 x 74.99 x 8.5ملی میٹراوروزن 185 گرام ہے۔
اس فون میں ایک اور اہم فیچر Edge Sense پریشر سینسی ٹیو فرہم ہے، جسے کئی طرح سے کام میں لایا جا سکتاہے۔ یہ فون آئی پی 67 سرٹیفائیڈ ہے۔ اس میں بلوٹوتھ 4.2, Wi-Fi 802.11 a/b/g/n/ac اوریو ایس بی -سی پورٹ بھی ہے۔
اس فون کی قیمت 505 ڈالر ہے۔ اس فون کو 9 فروری کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

HTC U11 EYEs introduced with dual front cameras
تاریخ اشاعت: 2018-01-15

More Technology Articles