HTC U11 With Edge Sense Snapdragon 835 SoC Launched
ایچ ٹی سی نے سنیپ ڈریگن 835 ایس او سی کا حامل ایچ ٹی سی یو 11 متعارف کرا دیا
ایچ ٹی سی نے اپنا فلیگ شپ سمارٹ فون ایچ ٹی سی یو 11 (HTC U11) لانچ کر دیا ہے۔ اس فون کو تائیوان میں ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کرایا گیا۔ ایچ ٹی سی نے اسے ایک نئے فیچر ایج سنس (Edge Sense) کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ اس سے صارفین بالکل نئے طریقے سے فون کے ساتھ انٹرایکشن کر سکتے ہیں۔ یہ فون سلور، سفائر بلیو، بریلینٹ بلیک، آئس وائٹ اور سولر ریڈ رنگوں میں متعارف کرایا جائے گا۔
اس فون کو اسی ماہ میں ساری دنیا میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ اس کی قیمت 749 یورو ہوگی۔ امریکا میں اس فون کو 749 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا، جہاں اس کے پری آرڈر شروع بھی ہو چکےہیں۔اس فون میں ایچ ٹی سی نے کوالکوم کا تازہ ترین 835 ایس او سی شامل کیا ہے۔ اس کی خصوصیات میں اس کا لیکوئیڈ سرفس ڈیزائن اور مصنوئی ذہانت کے کئی اسسٹنٹ شامل ہیں۔
(جاری ہے)
جب صارفین ایڈوانسڈ ٹچ موڈ کو ایکٹیویٹ کرتے ہیں تو انگلیوں کی حرکات سے مختلف ایپلی کیشن سے انٹرایکشن کر سکتےہیں۔ یہ فیچر اس وقت بھی کام کرتا ہے، جب صارفین نے دستانے پہن رکھے ہوں۔ ایج سنس کی بنیاد ڈیوائس کی سائیڈ پر پڑنے والے دباؤ پر ہے۔
ایچ ٹی سی یو 11 کا ڈسپلے 5.5 انچ کواڈ ایچ ڈی (1440x2560 پکسلز) سپر ایل سی ڈی ہے جس پر حفاظت کےلیے کورنگ گوریلا گلاس 5 بھی ہے۔ ڈیوائس میں 2.45 گیگا ہرٹز کواڈ کور کوالکوم سنیپ ڈریگن 835 ایس او سی پروسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون کے ایک ماڈل کی میں 6 جی بی ریم اور 128جی بی سٹوریج استعمال کی گئی ہے۔ فون کی سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ سے 2 ٹیرا بائٹس تک بڑھایا جا سکتاہے۔
ایچ ٹی سی نے اس فون میں ایچ ٹی سی سنس سکن کے ساتھ اینڈروئیڈ 7.1 نوگٹ انسٹال کیا ہے، یہ ڈوئل سم کارڈ (نینو سم ) کو سپورٹ کرتا ہے۔
ایچ ٹی سی یو 11 کا رئیر کیمرہ 1.4 مائیکرون پکسل ، الٹرا سپریڈ آٹو فوکس، بی ایس آئی سنسر، او آئی ایس، f/1.7اپرچر، ڈوئل ایل ای ڈی فلیش، سلو موشن اور 4kویڈیو ریکارڈنگ کے فیچرز کےساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔ کیمرہ کے دوسرے فیچرز میں فیس ڈیٹیکشن، مینوئل کنٹرول کے ساتھ پرو موڈ، 32سیکنڈ لانگ ایکسپوژر اور RAW فارمیٹ سپورٹ، ایچ ڈی آر بوسٹ، پینوراما اور ہائپر لاپس شامل ہیں۔ ڈیوائس کا سیلفی کیمرہ بی ایس آئی سنسر، فل ایچ ڈی ریکارڈنگ کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فرنٹ کیمرہ کے دوسرے فیچرز میں لائیو میک اپ، آٹو سیلفی، وائس سیلفی، ایچ ڈی آر بوسٹ اور سیلفی پینوراما شامل ہیں۔
ایچ ٹی سی نے اس فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے، جس کا ٹاک ٹائم 24.5 گھنٹے اور سٹینڈ بائی ٹائم 14 دن ہے۔ فون میں ایکسٹریم پاور سیونگ موڈ اور کوئیک چارج 3.0 سپورٹ بھی ہے۔ کنکٹیویٹی آپشنز میں GPS/ A-GPS, GLONASS, USB 3.1 Type-C port, Bluetooth 4.2, Wi-Fi: 802.11 a/b/g/n/ac (2.4GHz & 5GHz)اورNFC سپورٹ شامل ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry