Huawei also announces the affordable Y7 Prime 2018

Huawei Also Announces The Affordable Y7 Prime 2018

ہواوے نے مناسب قیمت کے وائی 7 پرائم 2018 سمارٹ فون کا اعلان بھی کیا ہے

ہواوے کے لیے یہ خاصا اہم دن ہے۔ ہواوے نے پیرس ، فرانس میں ہونے والی ایک تقریب میں ہائی اینڈ فلیگ شپ، پی 20 ، پی 20 پرو اور میٹ آرایس سمارٹ فونز کو متعارف کرایا ہے۔ ہواوے پی 20 پرو اور میٹ آر ایس میں تو ہواوے نے تمام ہی زبردست فیچرز شامل کر دئیے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی قیمت میں زیادہ ہے تاہم ہواوے نے مناسب قیمت کے ایک سمارٹ فون کو بھی متعارف کرایا ہے۔

وائی 7 پرائم 2018 ایک مناسب قیمت کا سمارٹ فون ہے۔
5.99 انچ سکرین سائز کے حامل اس فون کی ایسپیکٹ ریشو 18:9 اور سکرین ریزولوشن 1440x720 ہے۔ اس فون کی بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جبکہ سیلفی کے لیے فون میں 8 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔

(جاری ہے)


فون میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگن 430 ایس او سی ہے، جس میں 1.4 گیگا ہرٹز اوکٹا کور کورٹیکس اے 53 سی پی یو ہے۔

وائی 7 پرائم 2018 میں 3جی بی ریم اور 32 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج ہے۔ اس فون میں ٹرپل کارڈ سلاٹس ہیں، جن میں سے 2 سم کے لیے اور ایک مائیکروایس ڈی کارڈ کے لیے ہے۔
اس فون اینڈروئیڈ 8.0 اوریو کے ساتھ EMUI 8.0 انسٹال ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ ہے۔ اس فون کی پیمائش 158.3 x 76.7 x 7.8 ملی میٹر اور وزن 155 گرام ہے۔ یہ فون سیاہ، نیلے اور سنہرے رنگ میں دستیاب ہے۔ فنگرپرنٹ سکینر کو اس فون کی بیک پر نصب کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-27

More Technology Articles