Huawei bold Honor 8 Lite – Now available in Pakistan

Huawei Bold Honor 8 Lite – Now Available In Pakistan

ہواوے Honor 8 Lite اب پاکستان میں بھی دستیاب

ٹیکنالوجی میں مارکیٹ لیڈر ہواوے نے پاکستانی مارکیٹ میں Honor 8 Lite انتہائی پرکشش قیمت پر متعارف کرادیا ہے ۔Honor 8 Lite اسمارٹ فون پہلے ہی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرچکی ہے اور فروخت کے حوالے سے نت نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے ۔اس کے کلاسیکل ڈیزائن کو سابقہ Honor 8 سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا ہے اور اسے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ کرافٹ مین شپ کی 15تہوں کے ساتھ پالش کیا گیا ہے ،Honor 8 Lite کا2.5Dکا خمدار گلاس ڈسپلے اور برش کیا گیا میٹل ڈسپلے انتہائی اعلیٰ معیار کا ہے جبکہ اس کی 7.6mm کی سلم باڈی ہاتھوں میں گرفت کیلئے انتہائی موزوں ہے ۔

(جاری ہے)

یہ اسمارٹ فون 5.20-inch کی ٹچ اسکرین ڈسپلے ،octa-core کی پاورڈ Kirin 655 پروسیسر،3GB RAM اور 16GB کی انٹرنل میموری جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ساتھ 128GB تک بڑھایا جاسکتا ہے کے ساتھ دستیاب ہے ،یہ اسمارٹ فون Android 7.0 پر چلتا ہے جسے 3000mAh کی نان ری مووایبل بیٹری کا بیک اب حاصل ہے ،یہ اسمارٹ فون فوٹو گرافی کی شاندار صلاحیت کا حامل ہے ،اس کا 8میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ 77° وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ سیلفی کیلئے انتہائی موزوں ہے جبکہ 12میگا پکسل کا ریئر کیمرہ 1.25µm pixels اور Phase Detection Auto Focus کے ساتھ تصویر کشی کو انتہائی سہل اور شاندار بناتا ہے ،کیمرے کی
customizable کیمرہ مینو سیٹنگ استعمال کنندگان کو کسی بھی ماحول اور موقع کی مناسبت سے اعلیٰ و معیاری تصویر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے ،Honor 8 Lite پاکستان بھر میں محض 24,899, روپے کی قیمت میں تین دیدہ زیب رنگوں میں دستیاب ہے ،اس اسمارٹ فون کی خریداری پر زونگ کی جانب سے مفت فور جی سم اور 12GB ڈیٹا فراہمی کی بھی پیشکش ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-01

More Technology Articles