Huawei Enjoy 7S is finally official

Huawei Enjoy 7S Is Finally Official

ہواوے نے ہواوے انجوائے 7 ایس کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا

ہواوے کا انجوائے 7 ایس سرٹیفیکیشن ویب سائٹ TENAA پر ظاہر ہونے کے بعد باضابطہ طور پر منظر عام پر آ چکا ہے۔درمیانے درجے کے اس فون میں Kirin 659 چپ سیٹ، ڈوئل کیمرہ اور اینڈروئیڈ اوریو بیسڈ EMUI 8.0 او ایس ہے۔
ہواوے انجوئے 7 ایس میں 5.65 انچ فل ویو ڈسپلے کے ساتھ 2160 x 1080پکسلز کی فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن ہے۔ فنگرپرنٹ سکینر کے بیک پر ہونے کی وجہ سے اس کی فرنٹ پینل سکرین کافی بڑی ہوگئی ہے۔


فون کی ایس او سی میں 2.36گیگا ہرٹز کا اوکٹا کور سی پی یو اور Mali-T830 MP2جی پی یو ہے۔

(جاری ہے)

اسے دو طرح کے میموری آپشنز ، 3 جی بی ریم + 32 جی بی سٹوریج اور 4 جی بی ریم + 64 جی بی سٹوریج ، کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کے بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ 13 میگا پکسل + 2 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے سپر چارج ٹیکنالوجی سے تیزی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
ہواوے انجوائے 7 ایس سیاہ، نیلے، روز گولڈ اور گولڈ/شیمپئن رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے 3جی بی / 32 جی بی ماڈل کی قیمت 1499 یوان یا 226 ڈالر ہے جبکہ 4 جی بی / 64 جی بی آپشن کی قیمت 1699 یوان یا 256 ڈالر ہے۔فون کی فروخت 22 دسمبر سے شروع ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-23

More Technology Articles