Huawei Honor 4X may be the cheapest 4G phone in Pakistan

Huawei Honor 4X May Be The Cheapest 4G Phone In Pakistan

ہواوے نے انتہائی سستا 4Gفون متعارف کروا دیا!

حال ہی میں ہواوے کا نیا آنر 4 ایکس فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔پہلے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ فون 130 ڈالر کی قیمت ، یعنی 13000روپے میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گا، مگر اب دوبارہ ملنے والے خبروں کے روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ فون 146 ڈالر، یعنی 14500روپے کی قیمت میں فروخت کیا جائے گا۔
گو کہ سامنے آنے والی ان دونوں قیمتوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

لیکن پھر بھی 28 اکتوبر کو اصل قیمت سامنے آ جائے گی۔
آنر 4 X ، 5.5 انچ 720p ٹچ سکرین، ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 MP پچھلا کیمرہ، 5 MP سامنے کا کیمرہ، 2GB ریم، 8GB بلٹ ان سٹوریج اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلوٹ کو سپورٹ کرے گا۔

ہواوے 4X آرنر

اس فون میں 64 بٹ کوال کوم 1.2 GHz کواڈ کور پروسیسر کے ساتھ سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

یہ فون 4G LTE نیٹ ورک کو سپورٹ کرے گا اور اور اینڈارئیڈ 4.4 کٹ کیٹ پر کام کرے گا۔یقینا یہ فون اسوقت کا سب سے کم قیمت اور بہترین معیاری 4Gفون کے طور پر سامنے آئے گا۔ پاکستان میں 4G نیٹ ورکس کی دستیابی کے بعد صارفین کی ایک بڑی تعداد 4G موبائل فون خرید رہی ہے، ایسے میں اس کم قیمت موبائل کی مانگ میں کافی اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-27

More Technology Articles