Huawei Honor 6 hits Europe

Huawei Honor 6 Hits Europe

ایپل اور سامسنگ کیلئے خطرے کی گھنٹی۔۔۔ ہواوے نے اپنا نیا فون آنر 6فروخت کیلئے پیش کر دیا

ہواوے نے گرمیوں کے موسم میں آنر 6 متعارف کروایا تھا لیکن اب یہ فون یورپ اور برطانیہ کی مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔
برطانیہ میں ایمازون یہ فون 229 پونڈ میں پیش کرے گا۔جبکہ یورپ میں یہ 269 یورو کی قیمت میں پیش کیا جائے گا۔ اسکی پاکستا ن میں قیمت تقریباََ 35سے 40ہزار روپے ہوگی۔ اس فون کے فیچرزاسکی قیمت کے لحاظ سے کافی متاثر کن ہیں۔

ہواوے آرنر 6

یہ فون 7.5 ایم ایم پتلا ہونے کے ساتھ ساتھ 5 انچ 1080p ڈسپلے اور 3000mAh بیٹری پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ فون کمپنی کے اپنے کیرین 920 چپ سیٹ پر فور کورٹیکس A15 اور فور کورٹیکس A7کورس پر کام کرے گا۔اس میں شامل کیرین 920 ایل ٹی ای کیٹ کر سپورٹ کرے گا۔یہ نئی چپ سیٹ اینڈرائیڈ 4.4.2 کٹ کیٹ پر ایموشن یو آئی 2.3 کے ساتھ کام کرے گی۔
اس میں سونی IMX214سینسر اور f/2.0 اپرچر کے ساتھ 13MP کا کیمرہ موجود ہوگا۔سامنے کا کیمرہ 1.4µm پکسل، 88° FoV اور f/2.4 اپرچر کے ساتھ 5MP کا ہوگا۔پچھلے کیمرے میں ڈبل ایل ای ڈی فلیش ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-30

More Technology Articles