Huawei Honor 6A brings affordable Nougat and metal body

Huawei Honor 6A Brings Affordable Nougat And Metal Body

ہواوے نے مناسب قیمت آنر 6 اے متعارف کرا دیا

ہواوے نے آنر 6 اے متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون کی اہم خصوصیات میں میٹل باڈی، بیٹری لائف اور مناسب قیمت ہے۔اس ڈیوائس کے بنیادی ماڈل کی قیمت 800 یوان یا 115 ڈالر ہے۔ اس فون کی فروخت کا آغاز 1 جون سے ہوگا۔ اس فون کے بنیادی ماڈل میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج(اور ایک ہائیبرڈ کارڈ سلاٹ) ہے۔ فون کے 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ماڈل کی قیمت 1000 یوان یا 145 ڈالر ہے۔
ہواوے آنر 6 اے کا ڈسپلے 5 انچ 720p ہے جبکہ فون میں سنیپ ڈریگن 430 چپ سیٹ ہے۔

(جاری ہے)

یہ چپ فون کی 3020 ایم اے ایچ کی بیٹری سے ویڈیوز کو 12 گھنٹوں تک چلا سکتی ہے۔ اس فون کی بیک پر 13 میگا پکسل کا کیمرہ ہے جو 1080p ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ کیمرے کے نیچے ہی فنگر پرنٹ ریڈر ہے جو فون کو آدھے سیکنڈ میں ان لاک کر سکتا ہے۔فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کاہے۔ کنکٹیویٹی فیچرز میں 4G کے ساتھ VoLTE اور Wi-Fi b/g/n (2.4 گیگا ہرٹز) ہے۔ چین میں اس کے پری آرڈر 25 مئی سے شروع ہونگے جبکہ اس کی فروخت کا آغاز 1 جون سے ہوگا۔ یہ فون 4 رنگوں میں فروخت کیا جائے گا لیکن ابھی تک سلور اور گولڈ ہی سامنے آئے ہیں۔

Huawei Honor 6A brings affordable Nougat and metal body
تاریخ اشاعت: 2017-05-23

More Technology Articles