Huawei Honor 7A unveiled: Oreo on an 18:9 screen and a modest budget

Huawei Honor 7A Unveiled: Oreo On An 18:9 Screen And A Modest Budget

ہواوے نے 18:9 سکرین اور مناسب بجٹ کا آنر 7 اے متعارف کرا دیا

ہواوے نے مناسب قیمت کے ایک فون آنر 7 اے(Honor 7A) کو متعارف کرا دیا ہے۔چین میں اس فون کے 2 جی بی / 32 جی بی ورژن کی قیمت 800 یوان یا 130 ڈالر ہے جبکہ اس فون کے 3 جی بی / 32 جی بی ورژن کی قیمت 1000 یوان یا 160 ڈالر ہے۔یہ فون کل سے Huawei Mall, Tmall اور JD.com پر دستیاب ہوگا۔
18:9 ایسپکٹ ریشو اور 5.7 انچ کی سکرین کی ریزولوشن 720 x 1440 پکسل ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 430 چپ سیٹ ہے۔

کم قیمت ڈیوائس ہونےکے باوجود فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر ہے۔

(جاری ہے)


فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں ایک کیمرہ 13 میگا پکسل اور دوسرا کیمرہ 2 میگا پکسل کا ہے۔ فون کا مین کیمرہ 1080p ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتا ہے۔ فون کے فرنٹ پر خصوصی ایل ای ڈی فلیشن کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ ہے جو چہرہ کے ذریعے فون کا لاک کھولنے میں بھی مدد دے گا۔
اس ڈوئل سم فون میں کنکٹیویٹی آپشنز میں فون میں الگ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے لیے الگ جگہ ہے ۔فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی ہے اور ایف ایم ریڈیو بھی ۔فون کے دونوں طرف خمدار گلاس ہے جسے میٹل فریم سے جوڑا گیا ہے۔فون میں 3 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

Huawei Honor 7A unveiled: Oreo on an 18:9 screen and a modest budget
تاریخ اشاعت: 2018-04-02

More Technology Articles