Huawei Honor 7X goes official with dual camera

Huawei Honor 7X Goes Official With Dual Camera

ہواوے نے 18:9سکرین اور ڈوئل کیمرہ کے ساتھ ہواوے آنر 7 ایکس متعارف کرا دیا

ہواوے نے 18:9 سکرین کے ساتھ آنر 7 ایکس متعارف کرا دیا ہے۔2.5Dگلاس کے ساتھ اس فون کی ایل سی ڈی 5.93انچ کی ہے جو آنر 6 ایکس جتنی ہی چوڑی ہے لیکن اس کی لمبائی زیادہ ہے۔ اس کی ریزولوشن 1,080 x 2,160پکسل (407 پی پی آئی) ہے۔ فنگرپرنٹ سکینر 6 ایکس میں بھی بیک پر تھا اور اس میں بھی بیک پر ہی رکھا گیا ہے ۔ ہواوے نے اس کے کیمرہ کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس کے ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں ایک کیمرہ 16 میگا پکسل اور اس کے ساتھ ہی 2 میگا پکسل کا سیکنڈری کیمرہ ہے۔
اس فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ ہواوے نے 7 ایکس میں Kirin 659 چپ سیٹ شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس چپ سیٹ میں دو کلسٹر میں 8 کورٹیکس -اے 53 کورز ہیں جبکہ گرافکس کے لیےاس میں Mali-T830 MP 2 ہے۔ اس کے سب ماڈلز میں ریم تو 4 جی بی ہی ہے لیکن انٹرنل سٹوریج 32 جی بی سے 128 جی بی ہے۔ اس کے علاوہ ہائیبریڈ دوئل سم سلاٹ میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ اس فون کو اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ اور EMUI 5.1 کے ساتھ لانچ کیا جائےگا۔فون میں 3340ایم اے ایچ کی بیٹری اور مائیکرو یو ایس بی پورٹ بھی ہے۔ اس فون کی موٹائی 7.6 ملی میٹر اور وزن 165 گرام ہے۔ آنر 7 ایکس چین میں 17 اکتوبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کے 32 جی بی ورژن کی قیمت 260 ڈالر اور 128جی بی سٹوریج کی قیمت 300 ڈالر ہے۔

Huawei Honor 7X goes official with dual camera
تاریخ اشاعت: 2017-10-11

More Technology Articles