Huawei Honor 9 official

Huawei Honor 9 Official

ہواوے نے 5.15 انچ ڈی سی آئی -پی 3 سکرین ، آنر 9 کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا

ہواوے نے آنر 9 کو متعارف کرا دیا ہے۔ اس کے بارے میں سامنے آنے والی تمام افواہیں درست ثابت ہوئی۔ ہواوے آنر 9 کے 5.15 انچ 1080p ڈسپلےکے ساتھ ڈی سی آئی -پی 3 کلر سپیس ہے، جو آئی فون 7 اور گلیکسی ایس 8 میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ ہواوے نے اس فون میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ پر EMUI 5.1 کو انسٹال کیا ہے۔
آنر 9 میں میٹ 9 اور پی 10 کی طرح ہائی سیلیکون پریمیم کرین 960 چپ سیٹ ہے۔

اس فون میں 6 جی بی کی زبردست ریم شامل کی گئی ہے۔ فون کو 64 جی بی اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا جا رہا ہے، جسے مزید بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔
آنر 9 کی بیک پر 12 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کا ڈؤئل کیمرہ سیٹ ہے، جس میں 2x آپٹیکل زوم اور پورٹریٹ موڈ کا فیچر بھی ہے۔فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔

(جاری ہے)


آنر 9 کے ساتھ ہواوے، ہواوے پے کو بھی لانچ کر رہا ہے، جو ہواوے کا اپنا پے منٹ سلوشن ہے اور آنر 9 بھی این ایف سی استعمال کرتے ہوئے اسے سپورٹ کرتا ہے۔


کنکٹیویٹی کے لیے آنر 9 میں4G VoLTE، Wi-Fi ac اور 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک بھی ہے۔ گلاس بیک میٹل باڈی آنر 9 کو گرے، بلیو اور امبر گولڈ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ ہواوے نے آنر9 میں 3200 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے۔
ہواوے آنر 9 اس جمعے یعنی 16 جون کو چین کے بہت سے ریٹیلر پر دستیاب ہوگا۔ اس فون کی قیمت 400 ڈالر(64 جی بی) اور 440 ڈالر(128 جی بی ورژن) ہے۔

Huawei Honor 9 official
تاریخ اشاعت: 2017-06-12

More Technology Articles