Huawei Launches Mate 9 Matte black version in Pakistan

Huawei Launches Mate 9 Matte Black Version In Pakistan

ہواوے نے پاکستان میں میٹ9کا بلیک ورژن متعارف کرادیا

عالمی ٹیکنالوجی لیڈر ہواوے نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس میٹ9کا بلیک ورژن پاکستان میں متعارف کرادیا ہے ۔پاکستان میں ہواوے کے صارفین اب میٹ9کا یہ کلاسیکل بلیک ورژن حاصل کرسکتے ہیں جو کہ انتہائی دیدہ زیب ڈیزائن پر مزین ہے ۔میٹ بلیک ہر طرح کی روشنی میں انتہائی جاذب نظر اور دلکش دکھائی دیتا ہے ،اپنی 5.9انچ کی اسکرین اور nano-ink لینس کے ساتھ میٹ بلیک انتہائی خوشگوار تاثر چھوڑتا ہے ،میٹ 9پاکستا ن کی پہلی ڈیوائس ہے جو کہ مصنوعی انٹیلی جنس فراہم کرتی ہے ،اس میں نصب
‘Machine Learning Algorithm’, صارفین کی ترجیحات،رویے اور رجحان کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے اور کام کی رفتار کو تیز کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

میٹ 9کا انقلابی کیمرہ ‘Leica’ کا تخلیق کردہ ہے جس کا شمار دنیا کے سب سے نفیس کیمرہ پروڈیوسر میں کیا جاتا ہے ،اس کی بیٹری ایک چارج میں دو دن تک فعال رہ سکتی ہے جبکہ اس کی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کی صلاحیت صرف20منٹ کی چارجنگ پر ڈیوائس کو پورے دن کیلئے کار آمد بناتی ہے ،ہواوے کو نفیس ڈیوائس کی تیاری کا25برس سے زائد کا تجربہ حاصل ہے اور اسی مہارت کو برائے کار لاتے ہوئے میٹ بلیک تخلیق کیا گیا،میٹ بلیک کی تیاری میں 50منفرد مراحل طے کئے گئے جس میں ایک گھنٹے تک صرف
CNC milling, کا عمل بھی شامل تھا،ہواوے میٹ9میں موجود خم کو انتہائی خوبصورتی سے ڈھالا گیا ہے ،میٹ بلیک کی5.9انچ کی مکمل ایچ ڈی اسکرین اور طاقتور Kirin processor, اسے استعمال کیلئے انتہائی آئیڈیل بناتے ہیں،آج کل موبائل استعمال کرنے والے زیادہ رفتار،تیز ترین چارجنگ اور بہترین کیمرہ مانگتے ہیں اور ہواوے میٹ بلیک ان تمام تر خصوصیات پر پورا اترتا ہے ،ہواوے میٹ بلیک کی پری بکنگ میں صارفین کی جانب سے انتہائی شاندار ردعمل دیکھا گیا ہے اور اب اس شاندار ڈیوائس کے محدود سیٹس ہی باقی رہ گئے ہیں،میٹ بلیک کے تجربے سے روشناس ہونے کی خواہش رکھنے والے صارفین فوری طور پر
www.daraz.pkپراپنی ڈیوائس کی بکنگ کراسکتے ہیں۔

Huawei Launches Mate 9 Matte black version in Pakistan
تاریخ اشاعت: 2017-02-08

More Technology Articles