Huawei Maimang 8 official with 6.21-inch display, Kirin 710 and triple camera setup

Huawei Maimang 8 Official With 6.21-inch Display, Kirin 710 And Triple Camera Setup

ہواوے نے ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ اور 6.21 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہواوے میمانگ لانچ کر دیا

ہواوے نے چینی صارفین کے لیے ایک مڈرینج سمارٹ فون میمانگ 8 (Maimang 8) جاری کیا ہے۔دیکھنے میں  یہ فون ہواوے کے پچھلے سال کے فون ہواوے پی سمارٹ پلس 2019 سے مشابہ ہے۔
اس فون کا ڈسپلے 6.21 انچ آئی پی ایس فل ایچ ڈی پلس ہے۔ ڈسپلے میں ایک واٹرڈراپ نوچ ہے، جس میں فون کا8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ نصب ہے۔ فون کی بیک پر 24 میگا پکسل کا مین، 16 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔
فون کی بیک پر ہی فنگرپرنٹ ریڈر بھی نصب ہے۔

(جاری ہے)


میمانگ 8 میں Kirin 710 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکروایس ڈی سلاٹ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس فون میں 3400 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔اس فون میں اینڈروئیڈ پائی کے ساتھ ای ایم یو آئی 9 انسٹال ہے۔
میمانگ 8 مڈنائٹ بلیک اور سفائر بلیو رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 1899 یوان یا 274 ڈالر یا 244 یورو سے شروع ہوگی۔اس فون کے پری آرڈر تو شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی باقاعدہ فروخت کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔

Huawei Maimang 8 official with 6.21-inch display, Kirin 710 and triple camera setup
تاریخ اشاعت: 2019-06-10

More Technology Articles