Huawei Nova 2s arrives with Android Oreo

Huawei Nova 2s Arrives With Android Oreo

ہواوے نے اینڈروئیڈ اوریو کے ساتھ ہواوے Nova 2s متعارف کرا دیا

ہواوے نے ایک خصوصی تقریب کے دوران نووا سیریز میں ایک اور فون Nova 2s متعارف کرایا ہے۔
نووا 2 ایس میں ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں ایک کیمرہ 16 میگا پکسل آر جی بی اور دوسرا کیمرہ 20 میگا پکسل مونوکروم ہے۔فرنٹ پر 6 انچ فل ویو ڈسپلے کے نیچے ہی فنگر پرنٹ سکینر ہے۔فل ایچ ڈی پلس سکرین کی ریزولوشن 1080 x 2160پکسل ہے۔فون میں Kirin 960 چپ سیٹ ہے جبکہ اسے تین طرح کے میموری آپشنز ، 4 جی بی ریم / 64 جی بی انٹرنل سٹوریج، 6 جی بی ریم / 64 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ، کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


فون کی بیک پر دونوں کیمروں کا اپرچر f/1.8 ہے۔ فون کے فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 20 میگا پکسل اور اس کے ساتھ ہی 2 میگا پکسل کا سیکنڈری کیمرہ ہے۔ فرنٹ کیمرہ کا اپرچر f/2.0ہے۔
اس فون میں 3340 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جسے یو ایس بی ٹائپ سی سے چارج کیاجا سکتا ہے۔ ہواوے کی سپرچارج سپورٹ کی وجہ سے یہ بیٹری 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔
اس فون کو سیاہ، سرمئی، سرخ، نیلے اور روز گولڈ رنگوں میں فروخت کیا جائے گا۔ فون کے 4 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 2699 یوان / 407 ڈالر، 6 جی بی / 64 جی بی کی قیمت 2999 یوان / 453 ڈالر اور 6 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 3499 یوان / 528 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-09

More Technology Articles