Huawei nova 4 is official with 48MP rear camera, 25MP in-display camera

Huawei Nova 4 Is Official With 48MP Rear Camera, 25MP In-display Camera

ہواوے نے 48 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 25 میگا پکسل انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرہ کے ساتھ نوا 4 جاری کر دیا

انڈرڈسپلے سیلفی کیمرہ کے ساتھ ہواوے نے پہلا فون  نوا 4 جاری کر دیا ہے۔اس فون میں دو اہم خصوصیات ہیں۔ ایک تو یہ اس کا ڈسپلے کیمرہ 25 میگا پکسل کا ہے  اور یہ ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔ دوسرا  اس کا ٹرپل رئیر کیمرہ  سیٹ اپ مختلف ماڈلز میں مختلف ہیں۔
ہائی ماڈل نوا 4 میں 48MP f/1.8 مین کیمرہ ہے، جس کے ساتھ 16MP f/2.2 الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ اور 2MP f/2.4 ڈیپتھ سنسر ہیں۔

(جاری ہے)


سٹینڈرڈ ماڈل نوا 4 میں مین کیمرہ 20MP f/1.8 ہے جبکہ بقیہ دونوں کیمرے ہائی ماڈل والے ہی ہیں۔
ان دونوں ماڈلز میں فرنٹ پر ڈسپلے میں ہی 25MP f/2.0 سیلفی کیمرہ ہے۔ اس فون کا ڈسپلے 6.4 انچ 2310x1080 پکسل آئی پی ایس ایل سی ڈی ہے۔ نوا4 میں اینڈروئیڈ 9.0 کے ساتھ EMUI 9.0.1 انسٹال ہے۔
اس فون میں 18W فاسٹ چارجنگ کے ساتھ 3750 ایم اے ایچ کی بیٹری، 8 جی بی ریم، 128 جی بی انٹرنل سٹوریج اور ہواوے پی 20 فیملی کا Kirin 970 چپ سیٹ ہے۔
اس فون کا ہائی ماڈل پہلے چین میں لانچ ہوگا۔ اس کی قیمت 3400 یوان یا 435 یورو ہوگی۔ سٹینڈرڈ ماڈل کی قیمت 3100 یوان یا 400 یورو ہوگی۔
Huawei nova 4 is official with 48MP rear camera, 25MP in-display camera
تاریخ اشاعت: 2018-12-17

More Technology Articles