Huawei P10 lite is finally official

Huawei P10 Lite Is Finally Official

ہواوے نے پی 10 لائٹ کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا

ہواوے پی 10 لائٹ کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ پی 10 سیریز کی اس تازہ ترین ڈیوائس میں کارکردگی، کیمرے اور بیٹری کی کفایت شعاری پر توجہ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)


ہواوے پی 10 لائٹ اس سے پہلے یورپی یونین کے بہت سے ریٹیل سٹورز کی سائٹ پر لیک ہو چکاہے، اس لیے اس کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات پہلے سےہی انٹرنیٹ پر موجود ہیں لیکن اب باضابطہ طور پر تصدیق ہوگئی ہے کہ 5.2 انچ (1080p) ڈسپلے کی اس ڈیوائس میں ہواوے کے اپنے کرین 658 چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹا کور اے 153 پروسیسر، Mali-T830MP2 جی پی یو، 4 جی بی ریم اور 32 جی جی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔

اس ڈیوائس کا میں کیمرہ f/2.2 لینز کے ساتھ 12 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔ ہواوے نے پی 10 لائٹ کی کیمرہ ایپ میں پورٹریٹ سیلفی موڈ بھی شامل کیا ہے، جس سے سیلفی میں بہترین ایفکٹس شامل کیے جا سکتے ہیں۔
ہواوے پی 10 لائٹ کی 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری 18W فاسٹ چارجنگ کے قابل ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ نوگٹ پر بنائی گئی ہواوے کی سکن EMUI 5.1 انسٹال ہے۔اس فون کی فروخت کا آغاز 31 مارچ سے ہوگا۔

Huawei P10 lite is finally official
تاریخ اشاعت: 2017-03-18

More Technology Articles