Huawei P20 debuts with notched screen, P20 Pro adds Leica Triple Camera

Huawei P20 Debuts With Notched Screen, P20 Pro Adds Leica Triple Camera

لائیکا ٹرپل کیمرہ کے ساتھ ہواوے پی 20 کو متعارف کرا دیا گیا

ہواوے نے پیرس، فرانس میں ہونے والی ایک تقریب میں ہواوے پی 20 اور پی 20 پرو کو لانچ کر دیا ہے۔دونوں فلیگ شپس کی سکرین اوپر سے دندانے دار ہے۔ ان فونز میں سٹریو سپیکرز اور دوسری بہت سی کیمرہ کی خصوصیات ، جن میں لائیکا ٹرپل کیمرہ بھی شامل ہے، کو بہتر بنایا گیا ہے۔

ہواوے پی 20
یہ دونوں ڈیوائسز میں چھوٹی ہے۔ 5.8 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے اور 1080x2244پکسل کی حامل اس ڈیوائس میں گلاس کے پیچھے وہی PenTile RGBW ہے جو میٹ 10 میں تھا۔

سکرین کے نیچے ہی ہمیشہ آن رہنے والا فنگر پرنٹ سکینر ہے، جسے کنٹرول کی کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پی 20 میں Kirin 970 چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹا کور پروسیسر (4x A73 + 4x A53)، Mali-G72MP12 جی پی یو اور 4 جی بی کی ریم ہے۔ فون کی 64 جی بی سٹوریج کو ایک سم کی قربانی دے کر بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فون کے چپ سیٹ میں مشین لرننگ کے لیے ہواوے این پی یو ہے۔


پی 20 کولائیکا ڈوئل کیمرہ سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ یہ کیمرہ او آئی ایس، f/1.6 لینز اور 1.55µm پکسل کے ساتھ نئے بڑے 1/2.3" 12MP RGB سنسر کا حامل ہے۔ فون کا دوسرا کیمرہ 20 میگا پکسل کا وہی مونوکروم کیمرہ ہے جو میٹ 10 میں تھا۔ اس کیمرے کا لینر f/1.6 ہے۔ پی 20 کا کیمرہ تمام آٹو فوکس (PDAF، لیزر، کنٹراسٹ اور depth detection) کے ساتھ ہے۔ فون میں ڈؤئل ٹون ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔

پی 20 کا کیمرہ پورٹریٹس بنا سکتا ہے۔ بہت سے بیک گراؤنڈ اورلائٹنگ ایفیکٹس بھی شامل کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بغیر خرابی کے دوگنا زوم کر سکتا ہے۔ یہ کیمرہ 720p@960fps پر سلو موشن ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ کیمرے میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے بھی جدت لائی گئ یہے۔
فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0 لینز کے ساتھ 24 میگا پکسل کا ہے۔ یہ bokeh اور سٹوڈیو لائتنگ ایفکٹس کے ساتھ ساتھ Face Unlock کر سکتا ہے۔

ہواوے پی 20 میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3400 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
پی 20 آئی پی 53 سرٹیفائیڈ ہے یعنی چھینٹوں اور گرد سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ اس فون کو مختلف ممالک میں مختلف رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ہواوے پی 20 پرو
اس فون میں بھی نیا لائیکا ٹرپل کیمرہ شامل ہے۔ فون کی سکرین 6.1 انچ اور اس کا ایسپکٹ ریشو 18.7:9 ہے۔
اوپر سے دندانے دار سکرین کی ریزولوشن 1080x2244 پکسل ہے۔ فون میں او ایل ای ڈی پینل ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر فون کے فرنٹ پر ہی ہے۔ فنگرپرنٹ سنسر ہیمشہ آن رہتا ہے اور سوائپ گیسچر کو سپورٹ کرتا ہے۔
پی 20 پرو میں Kirin 970 چپ سیٹ کے ساتھ وہی اوکٹا کور سی پی یو (4x A73 + 4x A53) اور Mali-G72MP12 جی پی یو ہے۔اس فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج ہے۔

اس فون کی سب سے اہم خصوصیت اس کے کیمرے ہیںَ فون میں f/1.6لینز کے ساتھ 20 میگا پکسل مونو کروم سنسر ہے۔ اسی کے ساتھ f/1.8لینز کے ساتھ 1/1.7" 40 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ بیک پر ایک اور کیمرہ f/2.4 ٹیلی فوٹو لینز کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔
کیمرے میں وہی چار طرح سے آٹو فوکس اور ایمبیڈڈ کلر ٹیمپریچر کے ساتھ ڈوئل ٹون فلیش ہے۔ ان سب کی وجہ سے کیمرہ 3 گنا آپٹیکل زوم اور 5 گنا ہائیبریڈ زوم کر سکتا ہے۔
اس نئے سیٹ اپ کی ایک اور اہم خصوصیت زیادہ سے زیادہ 102,400 آئی ایس او ہے۔ یہ ٹرپل کیمرہ 720p@960fps کے ساتھ سلوموشن ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔ نئے فیچرز اور ایفکٹس کے لیے یہ فون مصنوعی ذہانت پر بہت انحصار کرتا ہے۔ پی 20 کی طرح پی 20 پرو کا کیمرہ بھی f/2.0 لینز کے ساتھ 24 میگا پکسل کا ہے۔ یہ فون 2D میپنگ کے ذریعے Face Unlock بھی کرسکتا ہے۔
پی 20 پرو میں سپر چارج سپورٹ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس کا 22.5W کا پروپرائیٹری پلگ 30 منٹ میں 58 فیصد چارج کر سکتا ہے۔ فون کا ڈیزائن بالکل پی 20 جیسا ہے لیکن ڈسٹ اور واٹر پروف کے حوالے سے یہ آئی پی 67 سرٹیفائیڈ ہے۔
ہواوے پی 20 اور پی 20 پرو میں اینڈروئیڈ 8.1 کے ساتھ EMUI 8.1 انسٹال ہے ۔
ہواوے کا دعویٰ ہے کہ یہ فون آئی فون ٹین سے دوگنا تیزی سے Face Unlock کر سکتا ہے۔ اس فون کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اندھیرے کمرے میں داخل ہوتے ہیں، فون کی سکرین آن ہو جاتی ہے۔

قیمت اور دستیابی
ہواوے پی 20 کی فروخت تو شروع ہو چکی ہے لیکن پی 20 پرو 6 اپریل سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پی 20 کی قیمت 649 یورو اور پی 20 پرو کی قیمت 899 یورو ہے۔

Huawei P20 debuts with notched screen, P20 Pro adds Leica Triple Camera
تاریخ اشاعت: 2018-03-27

More Technology Articles