Huawei silently launches the Nova 2i

Huawei Silently Launches The Nova 2i

ہواوے نے خاموشی سے Nova 2i فون لانچ کردیا

ہواوے نے ملایشیا میں ایک ریٹیل سٹور کی ویب سائٹ پر ایک نیا فون ہواوے Nova 2iلانچ کر دیا ہے۔FullView ڈسپلے اور چار کیمروں کا یہ فون کچھ کچھ نوا 2 اور ہواوے نوا 2 پلس سے بھی مشابہ ہے۔
ہواوے Nova 2i میں Kirin 659 چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹا کور سی پی یو، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس کی سکرین 18:9 ریشو کی ہے تاہم ہواوے نے اس کی ریزولوشن کے بارے میں نہیں بتایا۔

فون کے فرنٹ پر بہترین سیلفی کے لیے ہواوے نے 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا کیمرہ سیٹ اپ شامل کیا ہے۔جبکہ فون کی بیک پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ ہواوے نے فنگرپرنٹ سکینر کو تو بیک کیمرے کے نیچے نصب کیا ہے لیکن ایل ای ڈی فلیش کو اینٹینا بینڈ میں مربوط کیا ہے۔اس فون کی بیٹری 3340 ایم اے ایچ کی ہے جبکہ اس میں اینڈروئیڈ 7.0 کی بنیاد پر بنایا گیا EMUI 5.1 او ایس انسٹال ہے۔

(جاری ہے)


ہواوے نے اس فون میں بہت سے گیسچر فیچر بھی شامل کیے ہیں، مثال کے طور پر S ڈرائنگ کرنے سے کسی آرٹیکل کا مکمل سکرین شاٹ لیا جا سکتا ہے۔ ایک انگلی سے دو بار ٹیپ کرنے پر سکرین شاٹ اور دو انگلیوں سے دو بار ٹیپ کرنے پر سکرین ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے۔
یہ فون نیلے، سیاہ اور سنہری رنگوں میں متعارف کرائیں جائیں گے لیکن ہواوے نے ابھی ان کی قیمتوں کے بارے میں نہیں بتایا۔

Huawei silently launches the Nova 2i
تاریخ اشاعت: 2017-10-02

More Technology Articles