Huawei to unveil three new devices on April 28

Huawei To Unveil Three New Devices On April 28

ہوواوے 3 نئی ڈیوائسز متعارف کرانے والا ہے

ابھی کچھ دن پہلے ہوواوے نے 28 اپریل کو ہونے والی تقریب میں متوسط درجے کے آنر 4سی کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔تاہم چینی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہوئی تصویر سے لگتا ہے کہ ہوواوے اس تقریب میں ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین ڈیوائس متعارف کرائے گا۔
یہ تینوں ڈیوائس آنر 4 سی پلے(Honor 4C Play)، 4سی نوٹ(4C Note) اور 4 سی میکس(4C Max) ہوسکتی ہیں۔تصویر سے ان ڈیوائسز کی ڈسپلے سکرین کے سائز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ابھی تک جو معلومات ملی ہیں ان کے مطابق آنر 4 سی پلے کی معلومات درج ذیل ہیں:۔
چپ سیٹ: کرین 620
پروسیسر: اوکٹا کور
ڈسپلے:5 انچ 720p ڈسپلے
ریم:2 جی بی
سٹوریج:8جی بی(بڑھائی جا سکتی ہے)
بیٹری:2550 ایم اے ایچ
رئیر کیمرہ:13 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ:5 میگا پکسل
آپریٹنگ سسٹم:اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ
نیٹ ورک سپورٹ: 4 جی ایل ٹی ای

ابھی تک ہوواوے نے 3 ڈیوائس متعارف کرانے کی تصدیق نہیں کی تاہم صرف دو دن میں معلوم ہوجائے گا کہ ہوواوے کی پٹاری میں آنر 4 سی پلے کے علاوہ کچھ ہے یا نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-26

More Technology Articles