Huawei unveils nova 5, nova 5 Pro and nova 5i
ہواوے نے نووا 5، نووا 5 پرو اور نووا 5 آئی متعارف کرا دئیے
ہواوے نووا 5 پرو
اس فون میں فلیگ شپ Kirin 980 چپ سیٹ کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔نووا 5 پرو کی 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو 40W ہواوے سپر چارج سے چارج کیا جا سکتا ہے۔اس فون کے 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2999 یوان یا 435 ڈالر یا 385 یورو اور 8 جی بی / 256 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت3399 یوان یا 500 ڈالر یا 440 یورو ہے۔
اس فون کا ایک فینسی ورژن نووا 5 پرو لمیٹڈ ایڈیشن بھی ہے، جس کی قیمت 3799 یوان یا 550 ڈالر یا 490 یورو ہے۔
(جاری ہے)
اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی 28 جون سے شروع ہوگی۔
ہواوے نووا 5
ہواوے نووا 5 وہ پہلا فون ہے، جس میں ہواوے کا نیا Kirin 810 چپ سیٹ شامل کیا گیا ہے۔
اس فون کو وسط جولائی میں لانچ کیا جائے گا۔ اس میں دو Cortex-A76 پاورفل کورز، جس کی کلاک سپیڈ 2.27 گیگا ہرٹز ہے، اور چھ Cortex-A55 کورز ہیں، جن کی کلاک سپیڈ 1.88 گیگا ہرٹز ہے۔ اس فون میں Mali-G52 MP6 جی پی یو ہے۔
نووا 5 فلیگ شپ نووا 5 پرو جیسا ہی ہے۔ دونوں میں فرنٹ پرایک سا نوچ او ایل ای ڈی ڈسپلے اور بیک پر ایک سا کواڈ کیمرہ ہے۔
اس فون کا ایک ہی میموری آپشن 8 جی بی ریم / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون کی قیمت 2999 یوان یا 435 ڈالر یا 385 یورو ہے۔
ہواوے نووا 5 آئی
ہواوے نووا 5 آئی میں دوسرے دونوں سمارٹ فونز کےمقابلے میں کم تر Kirin 710 چپ سیٹ ہے۔ فنگر پرنٹ ریڈر اس فون کی بیک پر ہے۔ فون کی بیک پر ہی 24 میگا پکسل مین، 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل، 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو لینز ہے۔ اس فون کو 6 جی بی یا 8 جی بی ریم / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج میموری آپشن میں لانچ کیا گیا ہے۔ لیکن نووا 5 اور نووا 5 پرو کے برعکس اس میں 18W فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہے۔ میموری آپشنز کے مطابق اس فون کی قیمت 1999 یوان یا 290 ڈالر یا 260 یورو یا 2199 یوان یا 320 ڈالر یا 280 یورو ہے۔ اس فون کی فراہمی ایک ہفتے میں شروع ہوگی۔
تقریب کے دوران ہواوے نے بتایا کہ کمپنی نے سال کے پہلے پانچ ماہ میں 100 ملین سمارٹ فونز فروخت کیے ہیں۔ امریکی پابندیوں اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود کمپنی کو امید ہے کہ وہ پچھلے سال کی طرح 200 ملین ڈیوائس فروخت کرنے کا ہدف حاصل کر لیں گے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry