Huawei unveils Nova Nova Plus and MediaPad M3

Huawei Unveils Nova Nova Plus And MediaPad M3

ہوواوے نے نووا، نووا پلس اور میڈیا پیڈ ایم 3 متعارف کرادئیے

ہوواونے ہوواوے نووا، نووا پلس اور میڈیا پیڈ ایم 3 متعارف کرا دئیے ہیں۔ان ڈیوائسز کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔

ہوواوے نووا پلس(Huawei Nova Plus)
ائیرکرافٹ گریڈ ایلومینیم سے بنا ہوواوے نووا پلس کی شیپ میٹ ایس سے ملتی جلتی ہے۔5.5 انچ ڈسپلے ڈیوائس کی بیٹری میٹ ایس کے مقابلے میں کافی بڑی یعنی 4000 ایم اے ایچ کی ہے۔ نوواپلس میں 16 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔

ہوواوے نووا اور نووا پلس میں یوایس بی ٹائپ سی کنکٹرزاور ہائی بریڈ ڈوئل سم سپورٹ موجود ہے۔ دونوں ڈیوائسز میں اینڈروئیڈ مارش میلو کے ساتھ Emotion UI 4.1انسٹال ہے۔نووا پلس کوریگولر نووا کے ساتھ ستمبر میں ہی 430 یورو میں متعارف کرایا جائے گا۔

ہوواوے نووا(Huawei Nova)
ہوواوے نووا کو بھی ائیر کرافٹ گریڈ ایلومینیم سےبنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہوواوے نووا کی سکرین 5 انچ 1080p (آئی پی ایس ایل سی ڈی ) ہے۔
اس ڈیوائس کا کیمرہ سیٹ اپ بھی کافی بہترین ہے۔ڈیوائس کا مین کیمرہ بڑے پکسلز(1.5µm) اور فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس کے ساتھ 12 میگا پکسل ہے جو کہ 4K ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتا ہے۔کیمرہ کے نیچے وہی فنگر پرنٹ سکینر ہے جو ہوواوے پی 9 میں استعمال کیا گیاہے۔
3020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ اس ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 625 چپ سیٹ (14 این ایم) ہے۔
یہ ڈیوائس یورپ میں اسی ماہ 400 یورو میں فروخت کے لیےپیش کی جائے گی۔

ہوواوے میڈیا پیڈ ایم 3
ہوواوے میڈیا پیڈ ایم 3 میں ایم 2 جیسی ہی بیزل استعمال کی گئی ہے لیکن اس کی سکرین زیادہ بڑی اور شارپ ہے۔ میڈیا پیڈ ایم 3 کی سکرین 8.4 انچ کیو ایچ ڈی ہے۔ڈیوائس میں ایلومینیم کے ساتھ فرنٹ پر فنگر پرنٹ ریڈر شامل کیا گیا ہے۔کرین 950 چپ سیٹ کی بدولت اس کی پرفارمنس بھی بہتر ہوگئی ہے۔
4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ میڈیا پیڈ ایم 3 کی قیمت 350یورو ہے۔ 64 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ اس کی قیمت 400 یورو اور ایل ٹی ای کنکٹیویٹی کے ساتھ 450 یورو ہے۔

Huawei unveils Nova Nova Plus and MediaPad M3
تاریخ اشاعت: 2016-09-03

More Technology Articles