Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

Huawei Unveils Y6p And Y5p Entry-level Phones Alongside MatePad T8 Tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

ہواوے نے رومانیہ میں میٹ پیڈ ٹی 8 (MatePad T8) ٹیبلٹ کے ساتھ دو انٹری-لیول سمارٹ فون ہواوے وائی 6 پی (Y6p) اور ہواوے وائی 5 پی (Y5p) متعارف کرا دئیے ہیں۔

ہواوے وائی 6 پی
اس فون میں 6.3 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن ایچ ڈی پلس ہے۔ ڈسپلے کی واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے جبکہ فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 13 میگا پکسل، الٹراوائیڈ کیمرہ 5 میگا پکسل اور ڈیپتھ ہیلپر 2 میگا پکسل ہے۔
اس کے ساتھ ہی فون میں کپیسٹیو فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔
ہواوے وائی 6 پی میں ہیلیو پی 22 چپ سیٹ، 3 جی بی ریم اور 64 جی بی قابل توسیع  سٹوریج ہے۔فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے  چارج کیا جا سکتا ہے۔اس فون میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ EMUI 10.1 انسٹال ہے۔

(جاری ہے)

فون میں گوگل سروسز نہیں بلکہ ہواوے کا اپنا ایچ ایم ایس سوئٹ ہے۔


یہ فون سیاہ، سبز اور  جامنی رنگ میں  دستیاب ہے۔ اس کی   فون کی قیمت 799 رومانین لیو یا 165 یورو ہے۔

ہواوے وائی 5 پی
ہواوے وائی 5 پی میں 5.45 انچ ٹی ایف ٹی ایل سی ڈی   ہے، جس کے ٹاپ اور نیچے کلاسک بیزل ہے۔اس فون کی ایسپکیٹ ریشو 18:9 ہے۔ اس فون کی بیک پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ ہے جبکہ سیلفی کے لیے فرنٹ پر 5 میگا پکسل  کیمرہ ہے۔

اس فون میں  ہیلیو پی 22 چپ سیٹ، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی قابل توسیع سٹوریج ہے۔اس فون میں 3020 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔اس فون میں گوگل سروسز کے بغیر اینڈروئیڈ 10 بیسڈ EMUI 10.1 انسٹال ہے۔ا س فون کی قیمت 599 رومانین لیو یا 125 یورو ہے۔

ہواوے میٹ پیڈ ٹی 8
میٹ پیڈ ٹی 8 ایک سستا ٹیبلٹ ہے۔
اس میں 8 انچ ایل سی ڈی پینل  ہے، جس کی ریزولوشن 800p (1280 x 800 پکسلز) ہے۔اس کی بیک پر 5 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ ہے جبکہ فرنٹ پر سیلفی کے لیے 2 میگا پکسل کیمرہ ہے۔
اس ٹیبلٹ میں MTK8768 چپ سیٹ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی / 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، جسے مائیکرو ایس ڈی سلاٹ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس ٹیلبٹ میں 5100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس میں بھی گوگل سروسز کے بغیر اینڈروئیڈ 10 بیسڈ EMUI 10.1 انسٹال ہے۔
یہ ٹیبلٹ صرف نیلے رنگ میں پیش کی گیا ہے۔ اس کی قیمت 500 رومانین لیو یا 100 یورو ہے۔ یہ اسی ماہ کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet
تاریخ اشاعت: 2020-05-08

More Technology Articles