Huawei will launch Honor 3C in Pakistan

Huawei Will Launch Honor 3C In Pakistan

ہواوے پاکستان میں 3G کا حامل سمارٹ فون "HONOR 3C"متعارف کرائے گا

ہواوے الیکٹرانکس ، پاکستان میں 3G کا حامل سمارٹ فون "HONOR 3C"متعارف کرائے گا۔ یہ تازہ ترین سماٹ فون ملک بھرمیں ہواوے کے ریٹیل آوٴٹ لیٹس اور زونگ کسٹمر سروس سینٹرزپر27مئی سے زونگ کے موجودہ معاہدوں کے ساتھ دستیا ب ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے پاکستان میں متعارف کرائے گئے قیمتی مصنوعات میں یہ تازہ اضافہ ہے جوپتلے ، سٹائلش ڈیزائن،تیزترین رفتار، زبردست سگنل کی طاقت اورانتہائی بیٹری لائف کا ایک مجموعہ ہے۔

3G کا حامل موبائل فون "HONOR 3C" دوسموں کوسپورٹ کرتا ہے جبکہ کواڈکور1.3 GHz پراسیسر، 4.2 اینڈرائیڈ جیلی بین سافٹ ویئر ،پانچ انچ ڈسپلے ،8MP سینسرکیمرہ ،2GB ریم ، 4GB روم اوردنیا کی اعلی درجہ کی 28nm کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

ہواوے یہ سمارٹ فون زونگ 4Gکے اشتراک سے متعارف کرائے گا ۔

(جاری ہے)

صارف 22,499 روپے سے HONOR 3C خرید اور 12 ماہ کے لئے زونگ سے 12GB مفت انٹرنیٹ یا وہ صرف 33,000 روپے کے زونگ ریچارج پرHONOR 3C حاصل کرسکتا ہے۔ یہ موبائل صرف CMPak کے کسٹمر سروس سینٹرپردستیاب ہوگا ۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-22

More Technology Articles