Huawei Y7 goes official with massive 4000 mAh battery

Huawei Y7 Goes Official With Massive 4000 MAh Battery

ہواوے نے 4000 ایم اے ایچ کی زبردست بیٹری کے ساتھ ہواوے وائی 7 متعارف کرا دیا

ہواوے نے مارکیٹ میں بجٹ فرینڈلی اور مڈ رینج اینڈروئیڈ سمارٹ فونز کی بھرمار کر دی ہے۔ چینی کمپنی نے کچھ دن پہلے یورپ میں Huawei Y3 2017 متعارف کرایا تھا۔ اب کمپنی اپنی ویب سائٹ پر Y7 کو متعارف کرا دیا ہے۔
وائی 3 کے برعکس وائی 7 مڈرینج ڈیوائس ہے جس میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹال ہے۔وائی 7 میں 1.4 گیگا ہرٹز اوکٹا کور کوالکوم سنیپ ڈریگن 435 پروسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی کی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔


اس کے علاوہ سمارٹ فون کا ڈسپلے 5.5 انچ ایچ ڈی (720p) ہے۔

(جاری ہے)

میٹل باڈی ہواوے وائی 7 کے ڈسپلے کی حفاظت کےلیے کمپنی نے اس پر 2.5D گلاس بھی شامل کیا ہے۔
فون کا رئیر کیمرہ فیس ڈی ٹیکشن آٹو فوکس اور 1.25 μm پکسل کے ساتھ 12 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فون میں فنگر پرنٹ سنسر بھی ہے جسے بیک سائیڈ پر پرائمری کیمرہ کے نیچے لگایا گیا ہے۔
ہواوے وائی 7 کی اہم خصوصیت اس کی 4000 ایم اے ایچ کی زبردست بیٹری بھی ہے، جس سے 20 گھنٹے ویڈیو پلے بیک اور 15 گھنٹے انٹرنیٹ براؤزنگ کی جا سکتی ہے۔
ہواوے کا کہنا ہے کہ 500 مرتبہ ری چارج سائیکل مکمل ہونے پر بھی بیٹری کی گنجائش 80 فیصد سےزیادہ رہے گی۔

Huawei Y7 goes official with massive 4000 mAh battery
تاریخ اشاعت: 2017-05-15

More Technology Articles