Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

Huawei Y8s Is Official, Brings Two Selfie Cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

ہواوے وائی 8 ایس کے بارے میں کچھ خبریں پچھلے ماہ ہی آنا شروع ہو گئی تھیں۔ اس فون کے نوچ میں ایل جی نے ایک نہیں بلکہ دو سیلفی کیمرے نصب کیے ہیں۔یہ سمارٹ فون اردن میں ہواوے کی ویب سائٹ پر نظر آیا ہے۔اس فون کا ڈسپلے 6.5 انچ ایل سی ڈی ہے، جس کی ریزولوشن فل ایچ ڈی پلس ہے۔اس فون کےڈسپلے کی نوچ کچھ زیادہ بڑی نہیں لیکن اس میں دو سیلفی کیمرے ہیں۔یہ ائیرپیس سائیڈ کی طرف نصب ہیں۔
اس فون کا مین سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل f/2.0اور دوسرا پس منظر کو دھندلانے کے لیے  2 میگا پکسل f/2.4 ڈیپتھ سنسر ہے۔

(جاری ہے)

اس فون کی بیک پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 48 میگا پکسل کا مین کیمرہ  اور 2 میگا پکسل  ڈیپتھ سنسر ہے۔
ہواوے وائی ایس میں Kirin 710 چپ سیٹ ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی  انٹرنل سٹوریج ہے۔سٹوریج کو بڑھانے کے لیے مائیکرو ایس ڈی کی سپورٹ بھی شامل ہے۔فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے مائیکرو یو ایس بی پورٹ کے ذریعے چارج کیا جا سکتا ہے۔فون کا آپریٹنگ سسٹم بھی تھوڑا پرانا یعنی EMUI 9.1 کے ساتھ اینڈروئیڈ پائی ہے  اور اس فون میں گوگل سروسز بھی ہیں۔اس فون کی قیمت اور دستیابی کا اعلان ابھی  ہونا ہے۔

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras
تاریخ اشاعت: 2020-05-06

More Technology Articles