Huawei's answer to the iPad Pro is the 10.8-inch MatePad Pro

Huawei's Answer To The IPad Pro Is The 10.8-inch MatePad Pro

ہواوے نے آئی پیڈ پرو کے جواب میں 10.8 انچ میٹ پیڈ پرو لانچ کر دیا

ہواوے نے 11 انچ  آئی پیڈ پرو کے جواب میں اسی  ڈیزائن کا 10.8 انچ  کا  ٹیبلٹ میٹ پیڈ متعارف کرا دیا ہے۔یہ ٹیبلٹ ایپل کے 11 انچ آئی پیڈ پرو سے بہت زیادہ مشابہ ہے۔میٹ پیڈ میں ویسی ہی 4.9 ایم ایم بیز ل ہے۔ اس ٹیبلٹ کے فرنٹ پر بھی 8 میگا پکسل پنچ ہول کیمرہ ہے۔اس ٹیبلٹ کی ریزولوشن  کچھ زیادہ یعنی 2,560 x 1,600 پکسل ہے۔ اس کے ڈسپلے کی برائٹ نیس 540 nits ہے اور یہ DCI-P3 کلر گمٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔
یہ ٹیبلٹ اپنے ساتھ اٹیچ کی بورڈ کی وجہ سے بھی آئی پیڈ پرو سے مشابہ لگتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا وزن بھی 11 انچ آئی پیڈ پرو جتنا ہی یعنی 460 گرام ہے لیکن اس کی موٹائی آئی پیڈ پرو کی 5.9 ایم ایم موٹائی کے مقابلے میں 7.2 ایم ایم ہے۔ اس ٹیبلٹ میں Kirin 990 پروسیسر، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس ٹیبلٹ میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ ای ایم یو آئی 10 انسٹال ہے۔ اس ٹیبلٹ میں 13 میگا پکسل کا مین کیمرہ، 40W وائرڈ اور 15W وائرلیس چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 7250 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس ٹیبلٹ کے باکس میں سٹائلس اور کی بورڈ بھی شامل ہوگا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ٹیبلٹ چین سے باہر کب لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2019-11-26

More Technology Articles