Huaweis highly anticipated Mate 9

Huaweis Highly Anticipated Mate 9

پاکستان کا مصنوعی ذہانت سے مزین پہلا فون ہواوے میٹ9مارکیٹ میں متعارف

ہواوے نے جرمنی کے شہر میونخ میں رواں ماہ کے اوائل میں متعارف کرائے گئے جدید اسمارٹ فون میٹ9کی پاکستان میں دستیابی کا اعلان کردیا ہے ۔میٹ 9کی پری بکنگ کے زبردست رسپانس کے بعد اب یہ شاندار ڈیوائس پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔انتہائی خوبصورتی اور جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ یہ اسمارٹ فون ملک کے مخصوص ریٹیلرز کے پاس دستیاب ہے ۔ہواوے میٹ9سیکنڈ جنریشن Leicaڈیول لینس کیمرہ،UXاور ہائبرڈ فوکس و ہائبرڈ زوم سے لیس ہے ،اس میں نصب Kirin 960 chipset ہواوے مشین لرننگ Algorithm, کے ساتھ تیز اوررواں تجربے سے روشناس کرتی ہے ،اس کی 4000 mAh کی بیٹری سپر چارج اور پاور سیونگ ٹیکنالوجی کے ساتھ بیٹری لائف میں اضافہ کرتی ہے اور اس ڈیوائس کو دو ورز تک کیلئے مکمل چارج پر استعمال کے قابل بناتی ہے ،10منٹ کے چارج پر اس پر دو مکمل فلمیں دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ بیٹری سپر سیف فائیو گیٹ پروٹیکشن سے لیس ہے ،اس کا Leica ڈیول لینس کیمرہ 12-megapixel/F2.2 RGBسینسر اور 20MP -megapixel/ F2.2مونوکروم سینسر سے لیس ہے جو کہ امیج کے معیار کو بہتر بناتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہواوے میٹ9انتہائی دیدہ زیب رنگوں میںدستیاب ہے جس میں اسپیس گرے،مون لائٹ سلور،شیمپئن گولڈ،سرامک وائٹ اور Mocha Brown شامل ہیں،ہواوے میٹ9میں EMUI 5.0,بھی متعارف کرا یا گیا ہے اور نیٹو اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم Linux. کے ہوتے ہوئے میٹ9صارف کیلئے مزید بہتر ڈیوائس ثابت ہوتی ہے،ہواوے میٹ9سیف سپر چارج ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ اس کی بیٹری لائف کو60فیصد بڑھاتی ہے ،ہواوے میٹ9کیلئے صارفین کو ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے حادثاتی کوریج ہواوے کیئر پلس اور مفت پوسٹل ریپیئر سروس کی بھی پیشکش دی جارہی ہے ،ہواوے میٹ9پاکستا ن میں محض 69899روپے میں دستیاب ہے جبکہ اس ڈیوائس کے ساتھ صارفین کو زونگ کی مفت سم کے ساتھ تین ماہ کیلئے 12 GB ڈیٹا کا بنڈل آفر بھی دیا جارہا ہے ۔

Huaweis highly anticipated Mate 9
تاریخ اشاعت: 2016-12-08

More Technology Articles