iNew Launches 4 Low to Mid Range Smartphones in Pakistan

INew Launches 4 Low To Mid Range Smartphones In Pakistan

آئی نیو نے پاکستان میں چار سمارٹ فون لانچ کر دئیے

ہم نے کچھ دن پہلے ہی آپ کو پاکستان میں ایک نئے سمارٹ فون برانڈ آئی فون کے آنے کی خبر دی تھی(تفصیلات اس صفحے پر)۔ چین کے ملٹی نیشنل برانڈآئی نیو نے لاہور میں اپنے کام کا آغاز جبکہ چند دنوں تک اس کا دائرہ پنجاب کے دیگر اضلاع تک بھی پھیل جائے گا۔ آئی نیو کے مطابق یہ 8 ماہ میں پورے پاکستان میں اپنے کام کا آغاز کر دیں گے۔

تاہم آئی نیو نے ابھی سے پاکستان میں اپنے سمارٹ فون متعارف کرانا شروع کر دئیے ہیں۔آئی نیو نے لو رینج سے مڈ رینج تک کے سمارٹ فون متعارف کرائے ہیں۔ ان سمارٹ فونز کےنام ایل 1، وی7، وی1 اور یو1 ہیں۔ یہ سمارٹ فونز، فونز کیپ کمیونی کیشن (Fonescape Communication) کی وارنٹی اور موبائل ماسٹر کے ذریعے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ان سمارٹ فونز کےہارڈ وئیر کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

(جاری ہے)



آئی نیو ایل 1(iNew L1)
• 5.3انچ ڈسپلے ، 720p ،آئی پی ایس، گوریلا گلاس
• میڈیا ٹیک 6582اورمیڈیا ٹیک 6290 چپ سیٹ
• کواڈ کور1.3گیگا ہرٹز پروسیسر
• 2 جی بی ریم
• 16 جی بی انٹرنل سٹوریج
• 32 جی بی ایس ڈی کارڈ سپورٹ
• 8 میگا پکسل، سونی سنسر،6P لینز، رئیر کیمرہ
• 2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ
• ڈوئل سم، ڈوئل سٹینڈ بائی 4 جی ایل ٹی ای نیٹ ورک
• وائی فائی 802.11b/g/n ، این ایف سی اور بلوٹوتھ 4.0ایل ای
• 2450 ایم اے ایچ لیتھیم آئیون بیٹری، ایکسٹریم انرجی سیونگ موڈ
• آن سکرین اور آف سکرین گیسچر
• اینڈریوڈ4.4کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم
• سفید اور گولڈن رنگوں میں دستیاب
• پاکستان میں 23,500روپے

آئی نیو وی 7(iNew V7)
• 5 انچ سکرین، 720p ریزولوشن، 300 پی پی آئی، آئی پی ایس ڈسپلے گوریلا گلاس کے ساتھ
• میڈیا ٹیک 6582 چپ سیٹ
• 1.3 گیگا ہرٹز کواڈ کور پروسیسر
• 2 جی بی ریم
• 16 جی بی انٹرنل سٹوریج
• 32 جی بی ایس ڈی کارڈ سپورٹ
• 13 میگا پکسل پرائمری کیمرہ، سونی سنسر،6P لینز
• 2 میگا پکسل فرنت کیمرہ
• ڈوئل سم، ڈوئل سٹینڈ بائی 3جی نیٹ ورک
• وائی فائی802.11b/g/n ،بلوٹوتھ 4.0
• 2100 ایم اے ایچ لیتھیم آئیون بیٹری، ایکسٹریم انرجی سیونگ موڈ
• آن سکرین اینڈ آف سکرین گیسچر
• اینڈریو 4.4 کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم
• سفید اور سیاہ رنگوں میں دستیاب
• پاکستان میں قیمت19,500 روپے

آئی نیو کے چار موبائل

آئی نیو وی 1(iNew V1)
• 5 انچ سکرین، ایف ڈبیلو وی جی اے ریزولوشن، آئی پی ایس، گوریلاگلاس 2
• میڈیا ٹیک6582 ایم چپ سیٹ
• 1.3 گیگا ہرٹز کواڈ کور پروسیسر
• 1 جی بی ریم
• 8 جی بی انٹرنل سٹوریج
• 32 جی بی ایس ڈی کارڈ سپورٹ
• 5 میگا پکسل پرائمری کیمرہ، سونی سنسر
• 2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ
• ڈوئل سم، ڈوئل سٹینڈ بائی 3 جی نیٹ ورک
• وائی فائی802.11b/g/n ،بلوٹوتھ4.0
• 2100 ایم اے ایچ لیتھیم آئیون بیٹری، ایکسٹریم انرجی سیونگ موڈ
• اینڈریوڈ4.4 کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم
• سفید، سیاہ، پیلے اور سرخ رنگوں میں دستیاب
• پاکستان میں قیمت 13,500 روپے

آئی نیو یو1 (iNew U1)
• 4 انچ سکرین، ڈبیلو وی جی اے، 233پی پی آئی
• میڈیا ٹیک 6572 چپ سیٹ
• 1گیگا ہرٹز ڈوئل پروسیسر
• 512 ایم بی ریم
• 4 جی بی انٹرنل سٹوریج
• 32 جی بی ایس ڈی کارڈ سپورٹ
• 2 میگا پکسل پرائمری
• وی جی اے فرنٹ کیمرہ
• ڈوئل سم، ڈوئل سٹینڈ بائی3 جی نیٹ ورک
• وائی فائی802.11b/g/n ، بلوٹوتھ4.0
• 1400 ایم اے ایچ لیتھیم آئیون بیٹری، ایکٹریم سیونگ موڈ
• سفید، سیاہ، نیلے اور سرخ رنگوں میں دستیاب
• پاکستان میں قیمت 8,300 روپے

تاریخ اشاعت: 2015-09-08

More Technology Articles