iNew Reduces the Prices of its Smartphones

INew Reduces The Prices Of Its Smartphones

آئی نیو نے اپنے سمارٹ فونز کی قیمتیں کم کر دیں

چینی ملٹی نیشنل کمپنی آئی نیو نے کچھ ماہ پہلے پاکستان میں اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ کچھ ہفتوں بعد آئی نیو نے چار سمارٹ فون متعارف کرائے(تفصیلات اس صفحے پر)۔اب آئی فون نے پاکستان میں اپنے متعارف کرائے گئے تمام سمارٹ فونز کی قیمتیں کم کر دی ہیں۔
آئی نیو کے سمارٹ فونز کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں۔


• آئی نیو ایل 4 (سفید / گہرا نیلا) 20900 روپے
• آئی نیو ایل 1 (سفید) 20500 روپے
• آئی نیو وی 7(سفید / سیاہ) 17300 روپے
• آئی نیو وی 1(سرخ، پیلا، سیاہ، سفید) 11500 روپے
• آئی نیو یو 1(سرخ، نیلا، سیاہ، سفید) 7100 روپے
آئی نیو نے ایل 4 کو کچھ دن پہلے لانچ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو پاکستانی سمارٹ فون مارکیٹ میں موجود موبائلز میں سب سے بڑی ہے۔

اس کے علاوہ اس میں 64 بٹ پروسیسر، 2 جی بی ریم اور اینڈروئیڈ 5.1لولی پاپ انسٹال ہے۔
پاکستان میں متعارف کرائے گئے آئی نیو کے سمارٹ فونز میں سے دو فلیگ شپ 4 جی ایل ٹی ای کی سپورٹ رکھتے ہیں جبکہ باقی ڈوئل سم 3 جی کی سپورٹڈ ہیں۔مستقبل میں آنے والے تمام لو اینڈ اور ہائی اینڈ سمارٹ فونز میں 4 جی ایل ٹی ای نیٹ ورک کی سپورٹ ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-31

More Technology Articles