Intel RealSense tracking camera helps robots navigate without GPS

Intel RealSense Tracking Camera Helps Robots Navigate Without GPS

انٹل کے نئے رئیل سنس کیمرے سے روبوٹس کو بغیر جی پی ایس کے نیوی گیشن میں مدد ملےگی

انٹل کی ایک اور رئیل  سنس (RealSense) کے ساتھ واپسی ہوئی ہے۔ یہ کیمرا ذرا ہٹ کر اس لیے ہے کہ یہ مشینوں کو جگہ کے بارے میں آگاہی دے گا۔ رئیل سنس ٹریکنگ کیمرہ ٹی 265 (RealSense Tracking Camera T265)  اصل میں انسائیڈ آؤٹ ٹریکنگ کا استعمال کرتا ہے یعنی اسے ٹریکنگ کے لیے بیرونی سنسرز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ کیمرہ  مشینوں اور روبوٹس کی اُن مقامات پر  مدد کرے گا جہاں جی پی ایس سسٹم نہیں ہوگا یا درست نہیں ہوگا۔

مثال کے طور پر کھیتی باڑی کرنے والا روبوٹ  نہ صرف کھیت کا نقشہ بنا سکے گا بلکہ عمارتوں اور چٹانوں  جیسی رکاوٹوں کا تعین کر سکے گا۔
اس کیمرے  کا انحصار Myriad 2 پراسیسنگ ہارڈوئیر پر ہے جسے حالیہ پراجیکٹس میں دیکھا گیا ہے۔ اسے پراسیسنگ کے لیے زیادہ پاور کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس کی ضروریات میں 1.5W پاور، ایک یو ایس بی کنکشن، پاور کے لیے کچھ میموری درکار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کیمرے کو روبوٹس اور مشینوں کے علاوہ ڈرونز پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔
انٹل ٹی 265 کو 28 فروری کو 199 ڈالر میں فراہم کرے گا۔ اس کیمرے کو گھریلو پراجیکٹس میں تو شاید استعمال نہ کیا جا سکے لیکن یہ خودکار ڈیوائسز تخلیق کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
اس کیمرے کو گھریلو روبوٹس اور دنیا کے دور دراز مقامات پر اشیا کی ڈیلیوری کرنے والے ڈرونز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-01-24

More Technology Articles