iPhone Catches fire in school

IPhone Catches Fire In School

آئی فون نے آگ پکڑ لی۔۔ والدین پریشان

ایک امریکی سکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ اسوقت بیہوش ہو گئی جب اسکی جیب میں پڑے آئی فون کو آگ لگ گئی۔
صبح 7.40منٹ پر جب یہ بچی اپنی جماعت میں بیٹھی تھی تو اسکی پینٹ کی پچھلی جیب میں ایک ہلکے سے پٹاخے کی آواز آئی، اور ایسے محسوس ہوا جیسے آگ لگ گئی ہے۔ وہ اسی دوران زمین پر جا گری اور بیہوش ہو گئی۔ اسکی استاد نے آگ بجھانے کیلئے اس پر کمبل ڈالا، اور آگ پر قابو پایا۔


بچی کو ایمرجنسی میں ہسپتال لانا پڑا، اور جلنے کا ٹریٹمنٹ کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ ایمرجنسی سروسز کے مطابق یہ سب آئی فون کی بیٹری شارٹ ہونے کی وجہ سے ہوا۔ اور اسکا نقصان اس بچی کو اٹھانا پڑا۔
اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ ایپل کے آئی فون آگ پکڑ چکے ہیں، اور صارفین کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حالیہ واقعہ کے بعد امریکہ بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور والدین اپنے بچوں کو آئی فون استعمال کرنے سے منع کر رہے ہیں ۔

ساتھ ہی ساتھ متاثرہ بچی کے والدین نے ایپل کیخلاف قانونی کاروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایپل کی غلطی ثابت ہونے پرایپل کو بھاری مالی جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واقے کےبارے میں ایک امریکی چینل کی ویڈیو

تاریخ اشاعت: 2014-02-17

More Technology Articles