Kingston introduced 2TB USB Flash Drive

Kingston Introduced 2TB USB Flash Drive

کنگسٹن نے 2 ٹیرا بائٹ کی یو ایس بی فلیش ڈرائیو متعارف کرا دی

کنگسٹن نے 2 ٹیرا بائٹ کی یو ایس بی فلیش ڈرائیو متعارف کرا دی ہے۔ اس 2 ٹیرا بائٹ کی یو ایس بی میں صارفین 70 گھنٹوں کی 4K ویڈیو محفوظ کر سکتے ہیں۔
کنگسٹن کی یہ نئی DataTraveler Ultimate Generation Terabyte (GT) دنیا کی سب سے زیادہ گنجائش والی یو ایس بی ڈرائیو ہے۔ DataTraveler Ultimate GT کا 1 ٹیرا بائٹ ماڈل 2013 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

(جاری ہے)


نئی DataTraveler Ultimate GTزیادہ سٹوریج کی حامل ہونے کےعلاوہ USB 3.1 Gen 1 سے بھی مطابقت رکھتی ہے، اسی وجہ سے اس کی read/write پرفارمنس بھی زیادہ بہتر ہے۔
یہ یو ایس بی فلیش ڈرائیو اگرچہ عام یو ایس بی ڈرائیو سے بڑی یعنی 72 x 26.94 x 21 ملی میٹر کی ہے مگر پھر بھی جیب میں آرام سے سما جاتی ہے۔
کنگسٹن کی اس یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو اگلے ماہ فروخت کرنے کےلیے پیش کیا جائے گا۔

Kingston introduced 2TB USB Flash Drive
تاریخ اشاعت: 2017-01-04

More Technology Articles