Know more about galaxy s5 features in these video ads

Know More About Galaxy S5 Features In These Video Ads

گلیکسیS5کو جانئے، سامسنگ کی ویڈیوز کے ذریعے

ہم ہمیشہ سے ان اشتہارات میں دلچسپی لیتے ہیں جن میں سمارٹ فونز کے فیچرز کے بارے میں بتایا جاتا ہو اور ایسے اشتہارات جن میں ایسا کچھ نہیں ہوتا ہماری توجہ کا مرکز نہیں بن پاتے۔
جیسا کہ ایپل آئی فون کا اشتہار خاصا دلچسپ تھا کیونکہ اس میں 30 سیکنڈمیں ہمیں آئی فون کے بارے میں کافی کچھ جاننے کا موقع مل جاتا ہے جبکہ ایچ ٹی سی ون ( ایم 8) کا اشتہار اس قسم کی کسی بھی بات سے عاری ہونے کی وجہ سے توجہ کا مرکز نہیں بن پایا۔


اب سامسنگ کی طرف سے بھی ایسا اشتہار آن ائیر ہو رہا ہے جس میں گلیکسی ایس 5 کے فیچرز پر فوکس کیا گیا ہے خاص طور پر کیمرے کی خصوصیات پر۔اس کے علاوہ اس میں بیٹری کے 10 فیصد رہنے کے باوجود الٹرا پاؤر سیونگ موڈ کو استعمال کرتے ہوئے 24 گھنٹے تک کال کرنے کی سہولت کو بھی دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک دوسرا اشتہار 5.1 انچ 1080 x 1920 ڈسپلے پر مشتمل ہے۔

ایک اور اشتہار میں فون میں موجود صحت سے متعلق فیچرز کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
سامسنگ کی طرف سے گلیکسی ایس 5 میں موجود فیچرز کو بڑی خوبصورتی دکھایا گیا ہے۔آپ ان اشتہارات کے ذریعے اس فون کے مزید فیچرز دیکھ سکتے ہیں۔







تاریخ اشاعت: 2014-05-01

More Technology Articles