Kyocera launches its second washable smartphone

Kyocera Launches Its Second Washable Smartphone

جاپانی کمپنی نے دھونے کے قابل دوسرا سمارٹ فون متعارف کرا دیا

جاپان میں خواتین کی اکثریت اپنے فون کےحوالے سے کافی حساس ہوتی ہیں۔ وہ اپنے فون کو ہر وقت اپنے پاس، حتیٰ کہ نہاتے ہوئے بھی باتھ روم  میں اپنے ساتھ، رکھتی ہیں۔ اسی نفسیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ساری کمپنیاں جاپان کےلیے خاص طور پرواٹر پروف سمارٹ فون متعارف کراتیں ہیں۔ ایک جاپانی کمپنی کیوسرا نے  دسمبر 2015 میں واٹر پروف سے بڑھ کر جاپانی مارکیٹ کے دھلنے کے قابل سمارٹ فون لانچ کیا تھا۔

یعنی اس سمارٹ فون کو میلا ہونے پر دھویا جا سکتاہے۔اب اسی کمپنی نے دھلنے کے قابل اپنا دوسرا سمارٹ فون Rafre لانچ کیا ہے جو فیچرز میں پہلے فون سے بڑھ کر ہے۔ کیوسیرا کے مطابق Rafre کو فومنگ سوپ سے دھویا جا  سکتا ہے اور اسے اس وقت بھی استعمال کیا جا سکتا ہے  جب یہ گیلا ہو یا اس کی ٹچ سکرین گیلی ہو۔

(جاری ہے)

Rafre فون اگر گرم پانی میں بھی گر جائے تو اسے فرق نہیں پڑتا۔

اس کے علاوہ اس فون میں پہلے سےکھانا پکانے کے حوالے سے بہت سی ایپلی کیشنز شامل کی گئیں ہیں، جنہیں صرف ہاتھ کے اشارے سے استعمال کیا جا سکتا ہے یعنی خواتین کچن میں چکنے ہاتھوں سے فون استعمال کرنا نہ چاہیں تو صرف ہاتھ کے اشارے سے فون استعمال کر سکتی ہیں۔
Rafre کا ڈسپلے 5 انچ  جو ایچ ڈی (720p) ریزولوشن کو سپورٹ کرتا ہے۔اس فون کی ریم 2 جی اور انٹرنل سٹوریج 16 جی بی ہے، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 200 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
Rafre کا رئیر کیمرہ کیوسیرا کے ملکیتی امیج پروسیسنگ AINOS انجن  اور فیز ڈیٹیکشن آٹوفوکس کے ساتھ  13 میگا پکسل  کا ہے۔ اس فون کا سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹا ل ہے اور اس میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔یہ فون صرف جاپان میں ہی دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-30

More Technology Articles