Lenovo announces new laptops at CES 2017

لینوو نے سی ای ایس 2017 میں نئے لیپ ٹاپ متعارف کرا دئیے

Lenovo announces new laptops at CES 2017

لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں لینوو نے 3ڈیوائسز ThinkPad X1 Yoga، ThinkPad X1 Carbon اور X1 Tablet متعارف کرائی ہیں۔
X1 Tablet دیکھنے میں یوگا کی طرح مگر کی بورڈ کے بغیر ہے۔
تھنک پیڈ ایکس 1 یوگا میں ساتویں نسل کا انٹل سی پی یو ہے، جس کے ساتھ لینوو نے صارفین کی تصدیق کےلیے آئی آر کیمرہ ، چہرے کی شناخت کی سپورٹ اور اضافی سیکورٹی کے لیے میچ آن چپ فنگر پرنٹ سنسر بھی شامل کیے ہیں۔


لینوو نے سٹائلس کو بھی بہتر کیا ہے، جو اب پین کی طرح ہی محسوس ہوتا ہے۔اس ڈیوائس میں 14 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے۔ ایکس 1 یوگا کا کی بورڈ بالکل فلیٹ بھی ہو جاتا ہے، جس سے ڈیوائس ٹیبلٹ کی طرح محسوس ہوتی ہے۔
ایکس 1 کاربن میں انٹل کا تازہ ترین Kaby Lake سی پی یو، 16 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 3 ریم اور 1 ٹی بی تک کی ایس ایس ڈی سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)


14انچ ڈسپلے میں دو آپشن ڈبلیو کیو ایچ ڈی یا فل ایچ ڈی ہیں۔

لینوو کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس ایک بار چارج کرنے سے 15.5 گھنٹے چل سکتی ہے۔
تھنک پیڈ ایکس 1 ٹیبلٹ لینوو پورٹ فولیو میں نیا نام نہیں۔ اس میں انٹل کا آئی 7 پروسیسر، 12ا نچ 2K (2,160x1440) آئی پی ایس ڈسپلے ہے۔ اس ڈیوائس کی بیٹری 10 گھنٹے چلتی ہے تاہم پراڈکٹیویٹی ماڈیول خریدنے پر بیٹری ٹائمنگ 5 گھنٹے بڑھ جاتی ہے اور ٹیبلٹ نوٹ بک میں بدل جاتا ہے۔
یہ تمام ڈیوائسز فروری میں لینوو کی ویب سائٹ پر فروخت کےلیے پیش کی جائیں گی۔ ایکس ون یوگا کی قیمت 1499 ڈالر، ایکس 1 کاربن کی قیمت1399 ڈالر اور ایکس 1ٹیبلٹ کی قیمت 949 ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ ایکس 1 ٹیبلٹ مارچ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Lenovo announces new laptops at CES 2017
تاریخ اشاعت: 2017-01-03

Your Thoughts and Comments