Lenovo has announced the K8 Note with a dual camera

Lenovo Has Announced The K8 Note With A Dual Camera

لینوو نے ڈوئل کیمرہ کے ساتھ کے 8 نوٹ کا اعلان کر دیا

لینوو نے کے 8 نوٹ (K8 Note) کو بھارتی مارکیٹ میں لانچ کر دیا ہے۔ یہ فون بھارت میں 18 اگست سے ایمزون پر دستیاب ہوگا۔
کے 8 نوٹ کی سکرین2.5D گلاس کے ساتھ 5.5 انچ، 1080p آئی پی ایس ایل سی ڈی ہے۔کے 8 نوٹ میں 10 کور ہیلیو ایکس 23 پروسیسر ہے۔ اس میں 3 اور 4 جی بی ریم اور 32 اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

کے 8 نوٹ کی بیک پر ڈوئل کیمرہ ہے ، جن میں سے مین کیمرہ 13 میگا پکسل اور دوسرا 5 میگا پکسل ہے جبکہ اس کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرہ ہے۔


کے 8 نوٹ میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری تو ہے ہی لیکن اس بار اس میں فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ کے 8 نوٹ میں اینڈروئیڈ کا تازہ ترین ورژن 7.1.1 انسٹال ہے، جسے لینوو اپ ڈیٹ کر تا رہے گا۔
لینوو کے 8 نوٹ کے 3 جی بی ریم 32 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 203 ڈالر ہے جبکہ 4 جی بی ریم 64 جی بی ورژن کی قیمت 219 ڈالر ہے۔یہ فون دو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-09

More Technology Articles