Lenovo introduces Tab M7 and Tab M8 entry-level tablets

Lenovo Introduces Tab M7 And Tab M8 Entry-level Tablets

لینوو نے انٹری لیول ٹیبلٹس ٹیب ایم 7 اور ٹیب ایم 8 متعارف کرا دئیے

آئی ایف اے 2019  شروع ہونے سے پہلے لینوو نے دو مناسب قیمت کے ٹیبلٹس، ٹیب ایم 7 اور ٹیب ایم 8،  کااعلان کیا ہے۔دونوں ٹیبلٹس میں چلڈرن فرینڈلی انٹرفیس کے ساتھ  لینوو کا کڈز موڈ بھی ہے۔
دونون نئے ٹیبلٹس کی بیزل پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں کافی پتلی ہے۔دونوں میں ہی ایل ٹی ای کی آپشنل سپورٹ ہے۔ دونوں ڈیوائسز اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائیں گی۔
ان دونوں ڈیوائسز کی دیگر تفصیلات درج ذیل ہے۔

لینوو ٹیب ایم 8
یہ دونوں میں سے بڑا ٹیب ہے۔ اس  کا ڈسپلے 8 انچ آئی پی ایس ہے۔ یہ ایچ ڈی اور فل ایچ ڈی کنفگریشن میں پیش کیا گیا ہے۔اس ٹیبلٹ میں ہیلیو اے 22 چپ سیٹ، 2 / 3 جی بی ریم اور 16 / 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس ٹیبلٹ میں 2 میگا پکسل رئیر اور 5 میگا پکسل سیلفی شوٹر ہے۔

(جاری ہے)


اس ٹیب  میں اینڈروئیڈ 9 پائی  سافٹ وئیر اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ یہ بیٹری 12 گھنٹوں ویڈیو پلے بیک اور 18 گھنٹوں تک ویب براؤزنگ کے لیے کافی ہے۔ بیٹری کو مائیکرو یوا یس بی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹیب میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک بھی ہے۔ اس ٹیب کے ایچ ڈی ورژن کی قیمت 154 ڈالر اور فل ایچ ڈی ورژن کی قیمت 175 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

لینوو ٹیب ایم 7
اس ٹیبلٹ کا ڈسپلے سائز 7 انچ  ہے۔
اس آئی پی ایس ڈسپلے کی ریزولوشن 1024×600  ہے۔ اس ٹیب میں 2 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا سیلفی شوٹر ہے۔ اس کے وائی فائی ورژن میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 8321 اور ایل ٹی ای ورژن میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 8765 بی چپ سیٹ ہے۔ دونوں ماڈل 1 / 2 جی بی ریم اور 16 / 32 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہونگے۔
اس ٹیب میں اینڈروئیڈ 9 پائی گو ایڈیشن سافٹ وئیر اور 3450 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس کی قیمت 109 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
Lenovo introduces Tab M7 and Tab M8 entry-level tablets
تاریخ اشاعت: 2019-09-01

More Technology Articles