Lenovo K320t goes official with 18:9 screen, dual camera setup

Lenovo K320t Goes Official With 18:9 Screen, Dual Camera Setup

لینوو نے ڈؤئل کیمرہ سیٹ اپ اور 18:9 سکرین کے ساتھ لینوو K320t متعارف کرا دیا

لینوو نے ایک نیا سمارٹ فون لینوو K320t متعارف کرایا ہے۔ اس ڈیوائس میں Spreadtrum SoC کے ساتھ اوکٹاکور 1.3 گیگا ہرٹز سی پی یو اور 5.7 انچ ڈسپلے ہے۔ اس ڈسپلے کی ریزولوشن 720 x 1440 پکسل اور ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔
فون کو 2 ریم اور سٹوریج آپشن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک آپشن 2 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج اور دوسرا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج کا ہے۔

(جاری ہے)

فون کی بیک پر ڈوئل 8 میگا پکسل + 2 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔
فون کی پیمائش 155.2 x 73.5 x 8.5ملی میٹر اور وزن 153.8 گرام ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹال ہے۔ 3000 ایم اے ایچ بیٹری کے حامل اس فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سنسر بھی ہے۔
چین وہ پہلی مارکیٹ ہوگا جہاں اس فون کو متعارف کرایا جائے گا۔ چین میں اس فون کی قیمت 999 یوان یا 155 ڈالر ہوگی۔ اسے 4 جنوری سے فروخت کے لیےپیش کیا جائےگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-02

More Technology Articles